پیر, جون ۳۰, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

جموں و کشمیر کیلئے بڑے پروجیکٹوں کو پی اے سی کی منظوری

by Srinagar Mail
09/02/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

نئی دلی:۹ فروری

قبائلی امور کی وزارت حکومت ہند نے جموں و کشمیر کیلئے پروجیکٹ اپروول کمیٹی ( پی اے سی ) کا اجلاس بلایا تا کہ قبائلی تحقیقی ادارے جے اینڈ کے کے ذریعے پیش کئے گئے مختلف تحقیقی اور ترقیاتی پروجیکٹوں پر غور اور منظوری دی جا سکے ۔ مرکزی سیکرٹری قبائلی امور کی وزارت ( ایم او ٹی اے ) انیل کمار جھا نے میٹنگ کی صدارت کی جس میں جوائینٹ سیکرٹری ایم او ٹی اے ڈاکٹر ناولجیت کپور ، سیکرٹری قبائلی امور کے محکمہ جموں و کشمیر اور ڈائریکٹر ٹرائبل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری ، ، ڈائریکٹر ٹی اے ڈی مشیر احمد مرزا ، ، او ایس ڈی ڈاکٹر عبدالکبیر ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سُشیل کمار گپتا ، انڈر سیکرٹری مختار احمد اور حکومت ہند اور نیتی آیوگ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔ سیکرٹری ایم او ٹی اے انیل کمار جھا نے ایک متحرک قبائلی تحقیقی ادارہ کے قیام اور حالیہ مہینوں میں منعقدہ تحقیق ، اشاعتوں ، ثقافتی ورثے ، فیلو شپس ، ایوارڈز ، ورکشاپس اور صلاحیت سازی کے پروگراموںسے متعلق ریکارڈ تعداد میں اقدامات کیلئے جموں و کشمیر حکومت کی تعریف کی ۔ انہوں نے قبائلی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ جموں و کشمیر کو مختلف اسکیموں کے تحت ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ۔ پی اے سی نے جموں و کشمیر حکومت کی طرف سے پیش کی گئی متعدد تجاویز کو منظوری دی جس میں گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر کے ساتھ مل کر سنٹر فار ریسرچ ان ٹرائبل ہیلتھ ( سی آر ٹی ایچ ) کا قیام ، جموں میں سنٹر فار ریسرچ اینڈ ایڈوانس پلاننگ فار ٹرائبلز ( سی آر پی ٹی ) کا قیام اور قبائلیوں کی اپ گریڈیشن شامل ہیں ۔ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ بشمول عملے ، اسکالرز اور فیکلٹی کی رہائش ، ٹرانس ہیومنٹ آبادی کی نقل مکانی کرنے والی قبائلی آبادی کی ہیلتھ کئیر اسکریننگ اور قبائلی نوجوانوں کی استعداد کار بڑھانے سے متعلق پروجیکٹ کی بھی منظوری دی گئی ۔ پی اے سی کے منظور کردہ دیگر منصوبوں اور اقدامات میں انٹیگریٹڈ ٹرائبل ولیج ڈویلپمنٹ پلاننگ ، ایس سی اے سے ٹی ایس ایس کیلئے اثر اندازی کا پروگرام اور مرکزی طور پر سپانسر شدہ دیگر اسکیمیں ، پہاڑی چراگاہوں کی نقشہ سازی ، نقل مکانی کرنے والی آبادی کیلئے پورٹل کی ترقی ، تربیت اور صلاحیت سازی کے پروگرام قبائلی تہوار ،نمایاں اداکاروں کیلئے ایوارڈز، میوزیم کا انتظام ، قبائلی طلبہ کیلئے نمائش کے دورے ، سیمینارز ، ورکشاپس اور دیگر پروجیکٹوں کے علاوہ سیمینار شامل ہیں ۔اجلاس میں ٹی آر آئی ہیڈ کوارٹر کے انفراسٹرکچر کی بھی منظوری دی گئی ۔ قبل ازیں قبائلی امور کے محکمے کے سیکرٹری نے جموں و کشمیر کے قبائلی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے شروع کئے جانے والے پروجیکٹوں کے بارے میں تفصیلی پرذنٹیشن دی ۔ میٹنگ میں حکومت ہند کے ذریعہ لازمی طور پر موثر قبائلی ذیلی منصوبہ کی تشکیل کیلئے تمام ترقیاتی اور بہبود کے محکموں کی ہینڈ ہولڈنگ اور صلاحیت سازی کیلئے ٹی آر آئی کے ذریعے ادا کئے جانے والے کردار کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ نیتی آیوگ کے نائب مشیر ایم منیراجو نے تعلیم پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں مجموعی قبائلی بہبود کیلئے نیتی آیوگ کے ذریعے بڑھائے جانے والے سپورٹ میکانزم کے بارے میں بتایا ۔ قبائلی علاقوں میں بنائے جانے والے سمارٹ سکولوں میں اساتذہ کی استعداد کار بڑھانے کے منصوبے پر بھی بات چیت کی گئی ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

12ویں جماعت کے امتحانی نتائج منظرعام پر،کامیابی کی شرح75فیصد

Next Post

اِنسپائر ایوارڈز کی نیشنل لیول ایگزبشن میں جموںوکشمیر کے 13 بچوں نے جگہ بنائی

Related Posts

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

اگر ریاست کو بی جے پی کے وزیر اعلیٰ کی ضرورت ہے تو میں الگ ہو جاو¿ں گا۔ عمر عبداللہ

G7 سمٹ گلوبل ساؤتھ کیلئے اہم مسائل پر غور کرنے کا بہترین موقع ہے۔ مودی

آپریشن سندور نے ہندوستان کی سخت پالیسی کودنیاپر واضح کردیا

یوگا کو عالمی سطح پر مقبول بنانے کا سہرا وزیراعظم نریندر مودی کے سر:راجناتھ سنگھ

جموں و کشمیر بھر میں یوگا کا عالمی دن جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

آئی جی پی کشمیرکی صدارت میں پولیس کنٹروم سرینگر میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ

آئی جی پی کشمیرکی صدارت میں پولیس کنٹروم سرینگر میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ

جموں و کشمیر سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح

جموں و کشمیر سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح

Next Post

اِنسپائر ایوارڈز کی نیشنل لیول ایگزبشن میں جموںوکشمیر کے 13 بچوں نے جگہ بنائی

حاجن میں بی جے پی کی جانب سے کووڈ جانکاری کیمپ کا انعقاد

آن لائن پڑھائی کا امتحان آن لائن لیا جائے ، ایس سی نرسنگ اور بی ٹیک طلبا کا پریس کالونی میں احتجاج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail