جمعہ, مارچ ۲۴, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

12ویں جماعت کے امتحانی نتائج منظرعام پر،کامیابی کی شرح75فیصد

by Srinagar Mail
09/02/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سرینگر:۹ فروری

جموں وکشمیربورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے اعلان کردہ بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج میں طالبات نے پھر ایک مرتبہ طلباءکوپچھاڑتے ہوئے شعبہ سائنس،شعبہ کامرس ،شعبہ آرٹس اورشعبہ ہوم سائنس میں امتیازی پوزیشن حاصل کی ۔چاروں شعبوںیامضامین میں پہلی تین پوزیشنوں پر قابض ہونے والے طلبہ میں صرف 2طلباءسالک اشرف (کامرس) اورسہیل احمدڈار (آرٹس )شامل ہیں ۔تفصیلات جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے منگل کے روز12ویں کے سالانہ امتحانات کے نتائج کااعلان کیا،جس میں کامیاب ہونے والے اُمیدواروںکی شرح 75فیصد رہی ۔72فیصد طلباءاور78فیصد طالبات نے سالانہ امتحان میںکامیابی حاصل کی ۔370طلاب نے امتیازی پوزیشنDistinctionحاصل کی جبکہ 295طلبہ فسٹ ڈویژن میں پاس ہوئے ۔235سیکنڈاور177طلبہ تھرڈ ڈویژن میں کامیاب قرار دئیے گئے ۔شعبہ سائنس میں اُروسہ پرویز نامی طالبہ نے کل500میں سے499نمبرات حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ سمرہ حفیظ نامی طالبہ نے498نمبرات حاصل کرکے دوسری پوزیشن پائی ۔497نمبرات لیکر 4طالبات اور ایک طالب علم ثاقب بشیر لون مشترکہ طورپرتیسری پوزیشن حاصل کی ۔شعبہ سائنس میں تقریباً180طلبہ نے99.2فیصد سے98فیصد تک نمبرات لیکر امتیازی پوزیشن میں جگہ بنائی ۔شعبہ کامرس میں تابندہ جان نامی طالبہ نے 99.4فیصد یعنی کل 497نمبرات لیکر پہلی پوزیشن پائی جبکہ رتبہ بشیر اورسالک اشرف نامی طلبہ نے 99فیصد یعنی کل495نمبرات حاصل کرکے مشترکہ طورپر شعبہ کامرس میں دوسری پوزیشن پائی ۔4طلبہ نے98.8فیصد یعنی کل 494نمبرات حاصل کرکے مشترکہ طورپر کامرس مضامین نے تیسری پوزیشن پائی ۔دیگر26طلباءوطالبات نے کامرس شعبہ میں اچھے نمبرات پاکر امتیازی پوزیشنDistinctionحاصل کرلی ۔شعبہ آرٹس میں ادیبہ مزمل ،حفصہ یوسف اورسہیل احمدڈار نامی طلبہ نے 99.2فیصد یعنی کل496نمبرات لیکر مشترکہ طورپر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ افیففہ بشیر اورشیمہ یوسف نے495نمبرات لیکر مشترکہ طورپر دوسری اوردیگر چار طالبات نے494نمبرات لیکر مشترکہ طورپر آرٹس شعبہ میں تیسری امتیازی پوزیشن پرقبضہ کیا۔شعبہ ہوم سائنس میں ساہلہ نبی نے 495نمبرات لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ مسرت مشتاق نے493اوربسمہ یوسف نے492نمبرات لیکر بالترتیب دوسری اورتیسری پوزیشن حاصل کی ۔شعبہ کامرس،شعبہ آرٹس اورشعبہ ہوم سائنس میں بھی درجنوں طلباءو طالبات نے کافی اچھے نمبرات لیکر Distinctionہولڈرس میں جگہ بنائی ۔

 

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

شہری نظم ونسق میں اصلاحات سے بنیادی ڈھانچہ بہتر ہوگا: لیفٹنٹ گورنر

Next Post

جموں و کشمیر کیلئے بڑے پروجیکٹوں کو پی اے سی کی منظوری

Related Posts

جموں و کشمیر حکومت نے ریاستی سرکاری ملازمین کے لئے سوشل میڈیا رہنمائی خطوط جاری کئے

جموں و کشمیر حکومت نے ریاستی سرکاری ملازمین کے لئے سوشل میڈیا رہنمائی خطوط جاری کئے

ایس ایس پی اونتی پورہ نے کرائم وسیکورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کی

ایس ایس پی اونتی پورہ نے کرائم وسیکورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کی

آری پل ترال کے 10سرکاری سکولوں کو سپورٹس کٹس فراہم

آری پل ترال کے 10سرکاری سکولوں کو سپورٹس کٹس فراہم

پلوامہ حملے کی تیسری برسی:مہلوک اہلکاروں کووزیراعظم کا خراج

وزیر اعظم نے کی بھارت 6G ویژن دستاویز کی نقاب کشائی اور کیا6G,R&D ٹیسٹ بیڈ کا آغاز

اونتی پورہ میںT20ٹورنامنٹ اختتام پذیر

اونتی پورہ میںT20ٹورنامنٹ اختتام پذیر

سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا

سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا

Next Post

جموں و کشمیر کیلئے بڑے پروجیکٹوں کو پی اے سی کی منظوری

اِنسپائر ایوارڈز کی نیشنل لیول ایگزبشن میں جموںوکشمیر کے 13 بچوں نے جگہ بنائی

حاجن میں بی جے پی کی جانب سے کووڈ جانکاری کیمپ کا انعقاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail