سرینگر:۹ فروری
جموںوکشمیر کے مختلف سرکاری سکولوں کے تقریباً 13 طلباء نے تعلیمی سال 2020-21 ء کے لئے انسپائر ایورڈز کی نیشنل لیول ایگزبشن میں جگہ بنائی ہے ۔طلاب جو 10 سے 15برس تک کی عمر کے گروپ میں ہیں ،نیشنل انوویشن فائونڈیشن ۔ اِنڈیا ( این آئی ایف ) کی جانب سے اِس سے قبل سٹیٹ کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ ( ایس سی اِی آر ٹی ) کے تعاون سے جنوری میں منعقد کی گئی سٹیٹ وائیڈ اِی ۔ایگزبشن میں حصہ لیا ۔سکیم انوویشن ان سائنس پرسوٹ فار انسپائر ڈ ریسرچ ( آئی این ایس پی آئی آر اِی)،مرکزی وزارت محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ( ڈی ایس ٹی )کے فلیگ شپ پروگراموں میں سے ایک ہے جس کا مقصد 10 برس عمر سے 15برس عمر تک جماعت 6 سے 10 تک کے طلاب کو تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دینا ہے ۔انسپائر ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ سکیم کا مقصد سکول کے بچوں میں تخلیقی صلاحیتوں اور اختراعی سوچ کے کلچر کو فروغ دینے کے لئے سائنس اور سماجی ایپلی کیشنز میں جڑے 10 لاکھ اَصل خیالات اور اختراعات کو ہدف بنانا ہے۔اِس سکیم کے تحت سرکاری اور پرائیویٹ دونوں ہی سکول آفیشل انسپائر ویب سائٹ کے ذریعے طلباء کے پانچ بہترین اَصل آئیڈیا ز اور اختراعات کو نامز د کرسکتے ہیں۔ایگزبشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے سحرین مشتاق جوانسپائر ۔ این آئی ایف کی جموںوکشمیر کوآرڈی نیٹر ہیں ، نے کہا کہ ایگزبشن جو کہ کووِڈ پابندیوں کی وجہسے سیریز میں 9ویں نمبر پر ہے، آف لائن موڈ میں منعقد نہیں کی جاسکتی ۔سحرین نے کہا ،’’ صوبہ کشمیر کے لئے سٹیٹ لیول ایگزبشن اور پروجیکٹ مقابلہ ( ایس ایل اِی پی سی ) 17 ماہ جنوری کو اور جموں کے لئے 19ماہ جنوری کو منعقد کیا گیا۔ اُنہوں نے کہا ،’’ کل 116 طلباء بشمول کشمیر کے 60 اور جموں کے 56 طلباء نے اَپنے اَصل خیالات اور اختراعات کی ایگزبشن کی جن کی جانچ پڑتا ل چارماہرین نے کی۔‘‘پروفیسر الیکٹرانکس اینڈ کمیونکیشن کشمیر یونیورسٹی ڈاکٹر شبیر احمد پارا ، ایچ او ڈی فزکش نیشنل اِنسٹی چیوٹ آف ٹیکنالوجی ) این آئی ٹی ) سری نگر پروفیسر محمد اشرف شاہ نے کشمیر کے لئے جج کے طور پر کام کیا جبکہ ایچ او ڈی ڈسٹرکٹ انسٹی چیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ( ڈی آئی اِی ٹی ) جموں پونم شرمااور ڈی آئی ای ٹی جموں کے لیکچرر آرش کور نے جموں کے جج کے طور پر کام کیا۔ سحرین دونوں ایگزبشنوں میں جیوری ممبر کے طورپر بھ بیٹھی تھیں۔سحرین دونوں نمائشوں میں جیوری ممبر کے طور پر بھی بیٹھی تھیں۔اُنہوں نے کہا،’’اس سے قبل 10344 میں سے کل 1123 طلباء نے ضلعی سطح کی ایگزبشن کے لئے کوالیفائی کیا تھا، جن میں سے 116 نے سٹیٹ لیول پر جگہ بنائی ۔اُنہوں نے کہا کہ منتخب طلباء کواین آئی ٹی اور دیگر اداروں کے ماہرین کی ٹیم کے ذریعے مزید رہنمائی کی جائے گی تاکہ ان کے خیالات اور اختراعات کو بہتر بنایا جا سکے۔سپیشل سیکرٹری محکمہ سکولی تعلیم بی کے سنگھ نے نیشنل لیول ایگزبشن میں ان کے انتخاب پر مبارک باد دی ۔ڈائریکٹر ایس سی ای آر ٹی پروفیسر وینا پنڈتا نے کہا کہ طالب علموں نے ضلع اور یوٹی سطح پر کامیابی سے مقابلہ کرنے کے بعد جو اہم سنگ میل حاصل کیا وہ ہم سب کے لئے قابل فخر لمحہ ہے۔