سرینگر:۹ فروری
بھارتیہ جنتا پارٹی کے سمبل سونہ واری یو نٹ کی جانب سے بانیاری حاجن میں ایک طبی کیمپ و کووڈ جانکاری پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں علا قہ کے سینکڑوں لوگوں نے بڑ ھ چڑھ کر حصہ لیا ۔طبی کیمپ میں پارٹی کے سینئر لیڈر ،نائب صدر و انچارج حلقہ ٔ انتخاب سمبل سونہ واری محمد اقبال جان خاص مہمان کی حیثیت سے موجود تھے ۔طبی کیمپ کے دوران لوگوں میں مفت ادویات تقسیم کئے جانے کے علا وہ انہیں سینٹائزر ،پی پی ای کٹ ،دستانے اور آئرن کی گولیاں بھی فراہم کی گئیں ۔اس مو قعہ پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور نائب صدر و انچارج حلقہ ٔ انتخاب سمبل سونہ واری محمد اقبال جان نے عام لوگوں پر زور دیا کہ وہ کورونا وائرس سے بچنے کے لئے ایک تو انتظامیہ کی جانب سے وضع کر دہ رہنما خطوط پر من و عن عمل کر یں اور دوسرا انفرادی سطح پر بھی صحت و صفائی کا خاص خیال رکھتے ہوئے اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کو کورونا وائرس کی مہلک وباء سے بچائیں ۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے یو میہ کیسز میں اگر چہ کا فی حد تک کمی آئی ہے تاہم یہ وائرس ابھی ختم نہیں ہو ئی ہے لہذاء ہمیں ذمہ داری خاثبوت دیتے ہو ئے محتاط رہنا چاہئے ۔محمد اقبال جان نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے آس پڑوس کے ساتھ ساتھ اپنے گھروں کیا ندر بھی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں تاکہ کورونا وائرس اور اسی طرح کی دوسری بیماریوں سے بچا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ مر کزی سر کا ر نے کورونا وائرس کا مقابلہ کر نے کی غرض سے کئی سارے اقدامات کئے ہیں جن میں طبی مراکز میں طبی و نیم طبی عملے کی فراہمی ،وافر مقدار میں ادویات اور دیگر سازو سامان کی فراہمی اور خاص طور سے کورونا وائرس مخالف ٹیکہ کاری مہم جیسے اقدامات شامل ہیں ۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس کو ہلکے میں نہ لیں بلکہ سنجیدہ شہری ہو نے کا ثبوت پیش کر تے ہوئے تمام تر احتیا طی اقدامات کر یں ۔محمد اقبال جان نے کہا کہ وزیر اعظم نر یندر مو دی کی سربراہی والی سر کا ر ملک سے بیماریوں کا قلع قمع کر نے کی وعدہ بند ہے۔