منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home سیاست

حدبندی کمیشن کی مسودہ رپورٹ قواعد و ضوابط اور اصولوں کا مذاق اُڑانے کے مترادف:این سی لیڈران

by Srinagar Mail
09/02/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سرینگر: ۹؍ فروری

حد بندی کمیشن کی مسودہ رپورٹ کو سمجھ سے بالاتر اور عجیب و غریب قرار دیتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے کہا ہے کہ نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر کے لوگوں کو تقسیم کرنے کی کسی بھی کوشش کی اجازت نہیں دے گی۔شیر کشمیر بھون جموں میں یک روزہ اجلاس کے دوران صوبائی عہدیداروں، ضلعی صدور اور جموں ڈویژن کے حلقہ انچارجوں سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سکریٹری نے اس رپورٹ کو عوامی نمائندگی کے عالمی طور پر قبول شدہ اور آئینی طور پر قائم کردہ اصولوں کا مذاق اُڑانے مترادف قرار دیا۔انہوں نے یک کے بعد دیگرے ظالمانہ اقدامات کے ذریعے جموں و کشمیر کے لوگوں کو بے اختیار کرنے کی بار بار کو شش پر زبردست تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے ریاست کو تقسیم کیا گیا اور اس کی حیثیت کو یونین ٹیریٹری کے طور پر کم کیا گیا اور اس فیصلوں کی جوازیت عدالت عظمیٰ زیر سماعت ہونے کے باوجود بھی مرکزی حکومت نے اپنے جموںوکشمیرمیں اپنی غیر آئینی اور غیر قانونی سرگرمیاں جاری رکھیں ہیں۔ ساگر نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اس رپورٹ کے مسودہ پر ایک تفصیلی ردعمل تیار کر رہی ہے جو واضح طور پر آئینی اخلاقیات، آئینی وقار اور آئینی اقدار کے خلاف ہے۔انہوں نے پارٹی کے تمام لیڈران ، عہدیداران اور کارکنان پر دیا کہ وہ جموں و کشمیر کو درپیش چیلنجوں کا متحد ہو کر مقابلہ کریں۔ساگر نے یاد دہانی کرائی کہ کس طرح نیشنل کانفرنس نے ذات پات، نسل، مذہب اور علاقوں سے قطع نظر جموں و کشمیر کے لوگوں کی طاقت سے کئی دہائیوں تک چیلنجوں کا سامنا کیا۔ این سی کے صوبائی صدر جموں رتن لال گپتا نے بھی حد بندی کمیشن کی مسودہ رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مشق کے دوران اصولوں کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ انہوںنے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ کمیشن نے رپورٹ کا مسودہ پیش کرتے وقت جغرافیائی نکتہ نظر اور آبادی کو مدنظر نہیں رکھا ہے ،اس کے علاوہ انتظامی اکائیوں کے تصور کو بھی نظر انداز کیا گیا ہے اور حلقہ بندیاں اس طرح کی گئی ہیں کہ لوگوں میں کنفیوژن پھیلے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حلقوں کے کچھ حصوں کو دوسرے حلقوں سے الگ کر کے منسلک کر دیا گیا ہے، اس طرح یہ مختلف انتظامی اکائیوں کے تحت آتے ہیں۔گپتا نے جموں و کشمیر کے سیاسی نقشے سے کئی اسمبلی حلقوں کا صفایا کرنے پر بھی حیرت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ دونوں صوبوں کے اسمبلی حلقوں کو ایک ہی لوک سبھا حلقہ میں ضم کرنے کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا ہے جو کہ عقل اور منطق کے بغیر ہے۔دونوں رہنمائوں نے نیشنل کانفرنس کیڈر کو انصاف کے حصول کے اپنے عزم پر ثابت قدم رہنے کی ہدایت کی۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

نوین چودھری نے سٹیٹ سیڈ سب کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی

Next Post

پولیس تھانہ کنگن میں پی سی پی جی میٹنگ کا انعقاد ، امن و امان اورملک و سماج دشمن عناصرکی سرگرمیوں کا قلع قمع کرنے پر تبادلہ خیال

Related Posts

وعدہ پورا ہوا، لیکن لڑائی یہیں نہیں رکتی:آغا روح اللہ

ریاست کی بحالی بھاجپا سرکار میں نظر نہیں آتی:آغاروح اللہ

”میرے خیال میں دلت کتابک بیچنے کے لئے سستی شہرت چاہتا ہے”:ڈاکٹر فاروق عبد اللہ

سڑکوں کے تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے کام تیز کیا جائے گا۔ نائب وزیرا علیٰ

سڑکوں کے تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے کام تیز کیا جائے گا۔ نائب وزیرا علیٰ

جاوید احمد رانا نے نامور گجر رہنما اورمجاہد آزادی فیض حسین اِنقلاب پر سمینار کا اِفتتا ح کیا

جاوید احمد رانا نے نامور گجر رہنما اورمجاہد آزادی فیض حسین اِنقلاب پر سمینار کا اِفتتا ح کیا

نائب وزیرا علیٰ نے نوشہرہ میں پی ڈبلیو ڈی ڈاک بنگلے میں کانفرنس ہال کی اَپ گریڈیشن اور

نائب وزیرا علیٰ نے نوشہرہ میں پی ڈبلیو ڈی ڈاک بنگلے میں کانفرنس ہال کی اَپ گریڈیشن اور

ممبئی اوٹی ایم میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جموںوکشمیر کی سیاحتی ترقی اور ثقافتی نمائش کی قیادت کی

ممبئی اوٹی ایم میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جموںوکشمیر کی سیاحتی ترقی اور ثقافتی نمائش کی قیادت کی

Next Post

پولیس تھانہ کنگن میں پی سی پی جی میٹنگ کا انعقاد ، امن و امان اورملک و سماج دشمن عناصرکی سرگرمیوں کا قلع قمع کرنے پر تبادلہ خیال

کشمیر میں میوہ صنعت کا فروغ ،سرکاری سطح پر ایک مو ثر پا لیسی ہی واحد حل

تبدیلی مشکل ضرور ہے مگر نا ممکن نہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail