سرینگر: ۹؍ فروری
عوام کے ساتھ بہتر تال میل رکھنے کے لئے گاندربل پولیس کی جانب سے پولیس تھانہ کنگن میں کمیونٹی پارٹنرشپ گروپ میٹنگ کا انعقاد کیا۔ یہ میٹنگ سماجی دوری کے اصولوں اور دیگر پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے کی گئی ہے۔ جے کے این ایس کے مطابق یہ میٹنگ ایس ایس پی گاندربل نکھل بورکرکی ہدایت پر منعقد کی گئی اور اس کی صدارت ایس ایچ او پولیس اسٹیشن کنگن نے کی۔ میٹنگ میں ٹریڈ یونین, باپر منڈل کے ممبران، کنگن کے دکاندار اور علاقے کے عام لوگوں نے شرکت کی۔ ملاقات کے دوران شرکاءنے منشیات سمیت مختلف مسائل کو اٹھایا۔ چیئرنگ آفیسر نے انہیں یقین دلایا کہ پولیس سے متعلق ان کی حقیقی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا جبکہ سول انتظامیہ سے متعلق مسائل ان کے جلد از جلد ازالے کےلئے متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھائے جائیں گے۔ شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے چیئرنگ آفیسر نے ان سے درخواست کی کہ وہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے اور ملک دشمن اور سماج دشمن عناصر کی نشاندہی میں پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ علاقے کے دکانداروں کو اپنی دکانوں کے احاطے میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کے لیے بھی بریف کی۔ میٹنگ میں شرکاءنے سماجی برائیوں سے نمٹنے کے لیے پولیس کے ساتھ اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کمیونٹی انٹریکشن میٹنگز میں سہولت فراہم کرنے میں پولیس کی کوششوں کو بھی سراہا جہاں شرکاءآزادانہ طور پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔