بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

بہتر حکمرانی کیلئے پبلک سروس ڈیلیوری کو مستقل بنیادوں پر بہتر بنانے کی ضرورت : چیف سیکرٹری

وادی کشمیر کے مختلف شعبوں میں ضلعی ترقیاتی منصوبہ ، ضلع سری نگر میںسکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا، ضلع سرینگر کیلئے وَن سٹاپ جی 2 سی اِی۔ سروسز کا آغاز

by Srinagar Mail
12/02/2022
A A
بہتر حکمرانی کیلئے پبلک سروس ڈیلیوری کو مستقل بنیادوں پر بہتر بنانے کی ضرورت : چیف سیکرٹری
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سرینگر:

چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج کہا کہ سرکار دَفاتر میں کام کے کلچر کو مؤثر بنایا جانا چاہئے اور عوامی خدمات کی فراہمی کو مستقل بنیادوں پر بڑھانے اور بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ عام لوگوں کو بہتر نظم و نسق فراہم کیا جاسکے۔ چیف سیکرٹری نے اِن باتوں کا اِظہار آج یہاں بینکٹ ہال میں سری نگر کے ضلع ترقیاتی منصوبہ،دیگر مختلف سرکاری پروگراموں اور سکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک میراتھن اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کرنے کے دوران کیا۔میٹنگ میں صوبائی کمشنر کشمیر پانڈورانگ کے پولے ، آئی جی پی کشمیر وِجے کمار ، چیف کنزرویٹر فارسٹ کشمیر ، ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر، مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم، ایم ڈی پی کے پی ڈی سی ایل ، ایس ایم سی ، وی سی ایل سی ایم اے ، پرنسپل جی ایم سی سری نگر ، ڈائریکٹر ایس کے آئی ایم ایس ، ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر کشمیر ،ڈی جی ہارٹی کلچر کشمیر ، ڈائریکٹر سکولی تعلیم کشمیر ، ڈائریکٹرصنعت و حرفت کشمیر ،ڈائریکٹر دیہی ترقی کشمیر ، ناظم سیاحت کشمیر، ڈائریکٹر فشریز کشمیر، ڈائریکٹر اَربن لوکل باڈیز ، ڈائریکٹر زراعت ، تمام صوبائی دفاتر کے سربراہان اور لائن ڈیپارٹمنٹوں کے دیگر اَفسران نے شرکت کی۔ڈاکٹراروان کمار مہتا نے متعلقہ محکموں کو ذمہ داری سونپی کہ وہ خدمات کی فراہمی کو مزید احسن بنانے کے لئے غیر ضروری تعمیل کے بوجھ کو ختم کرکے اور تکنیکی اِنٹرونشنوں کا استعمال کرتے ہوئے تمام محکموں میں بڑے طریقہ کار کو آسان بنائیں۔چیف سیکرٹری ارون کمار مہتا نے وادی کشمیر میں صحت شعبے کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے پرنسپل جی ایم سی اور ڈائریکٹر سکمز پر زور دیا کہ ہسپتالوں کی مناسب دیکھ ریکھ کی جانی چاہیے اور ان کے ارد گرد صفائی کے ساتھ ساتھ حفظان صحت کو بھی برقرار رکھا جانا چاہیئے تاکہ عام لوگوں کو دِقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔اُنہوں نے افسران کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ مریضوں کے نسخوں اور دیگر طبی ٹیسٹوں کا ڈیجیٹل ریکارڈ مناسب موبائل ایپلی کیشنز یا ویب سائٹ سے تیار کریں تاکہ کوئی بھی مریض اِس تک رَسائی حاصل کرسکے۔چیف سیکرٹری نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز سے یہ بھی کہا کہ وہ ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں مقامی لوگوں کو مفت اَدویات فراہم کرٰن اور اِس کے لئے بیداری مہم شروع کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اِس سہولیت کے بارے میں بیداری فراہم کی جاسکے۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے وادی کشمیر کے سیاحتی شعبے کا جائزہ لیتے ہوئے ناظم سیاحت پر زور دیا کہ وہ سیاحتی مقامات پر سہولیات میں اِضافہ کریں تاکہ مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ باہر سے آنے والوں کو ان مقامات کی سیر کے دوران کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرپڑے ۔ اُنہوں نے محکمہ سیاحت سے کہا کہ روایتی سیاحتی مقامات پہلگام، گلمرگ ، سونہ مرگ وغیرہ کے علاوہ غیر دریافت شدہ مقامات کو عوام کے لئے دستیاب کیا جائے اور وہاں مناسب سہولیات قائم کی جائیں تاکہ لوگوں کو یہاں کی سیر کے لئے نئے علاقے مل سکیں۔چیف سیکرٹری نے محکمہ سے کہا کہ وہ مشن یوتھ جے اینڈ کے کے ساتھ مل کر دیہی سیاحت کو فروغ دینے کے مزید طریقے تلاش کرے تاکہ دیہی نوجوانوں کو حال ہی میں جموںوکشمیر حکومت سے شروع کئے گئے ’’ ہوم سٹے ‘‘ پروگرام کے ذریعے خود روزگار کے مواقع مل سکیں۔ اُنہوں نے انہیں مزید ہدایت دی کہ وہ مارچ سے ہر سیاحتی مقام پر ’’ ایک دِن میں ایک سرگرمی‘‘ شروع کریں تاکہ سیاحوں کے ساتھ ساتھ ان مقامات پر آنے والے مقامی لوگوں کو مزید تقریحی مواقع مل سکیں۔ چیف سیکرٹری نے زراعتی شعبے کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے محکمہ زراعت کے اَفسران پر زور دیا کہ ’’ ٹو سیزن ٹو کراپس‘‘ مہم وادی کے طول و عرض میں شروع کی جائے تاکہ کوئی بھی رقبہ ایک فصل کے نیچے نہ رہے اور زیادہ سے زیادہ پیدا وار حاصل ہوسکے۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے ان سے سوئیل ہیلتھ کارڈوں کی صدفیصد تقسیم کے لئے بھی کہا تاکہ لوگ اَپنی زمین کی پیداواری صلاحیت اور مٹی کی صحت کے مطابق فصلوں کی مناسب بوائی کے بارے میں معلومات حاصل کرسکیں۔اِسی طرح ترقی ، آر اینڈ بی ، پی ایم جی ایس وائی ، ایف سی ایس اینڈ سی اے اور دیگر ضروری محکموں کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے چیف سیکرٹر ی نے اَفسران سے کہا کہ تمام پالیسیوں اور زمینی کاموں پر مؤثر عمل آوری کی ضرورت ہے ۔ ڈاکٹر مہتا نے پی ایم جی ایس وائی کے افسران پر زور دیا کہ موجودہ سال میں کوئی بھی بستی سڑکوں سے خالی نہیں رہنی چاہیے کیو ں کہ ’’روڈ ٹو ایوری وِلیج‘‘ موجودہ انتظامیہ کا نصب العین ہے۔ضلع سری نگر کے لئے ضلع ترقیاتی منصوبے اور دیگر مختلف سرکاری پروگراموں اور سکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے چیف سیکرٹری نے اَفسران پر زور دیا کہ تمام جاری کاموں کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے اور ان کاموں کوانجام دینے کے دوران کسی قسم کی کوتاہی برتی نہ جائے۔چیف سیکرٹری نے سری نگر شہر کے دیگر ترقیاتی پہلوئوں کا جائزہ لیتے ہوئے اَفسران کو ہدایت دی کہ شہر بھر میں ٹریفک مینجمنٹ کو بڑھایا جائے اور حال ہی میں شروع کئے گئے اڈایپٹیو ٹریفک کنٹرول سسٹم ( اے ٹی سی ایس ) کو شہر کے آس پاس کی ٹریفک سے نمٹنے کے لئے مناسب طریقے سے اِستعمال کیا جائے ۔ اُنہوں نے ضلعی اِنتظامیہ اور ٹریفک پولیس کے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ شہر اور اس کے اَطراف میں ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے کے لئے متبادل راستے تیار کریں۔چیف سیکرٹری ارون کمار مہتا نے سمارٹ سٹی کے تحت پروجیکٹوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ سمارٹ سٹی مشن کے تحت پروجیکٹوں سے سری نگر میں نئے پرکشش مقامات شامل ہوں گے اور شہر میں سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے سی ای او سمارٹ سٹی کو ہدایت دی کہ وہ تمام کاموں کو دی گئی ڈیٹ لائن کے مطابق انجام دیں تاکہ سری نگر کو دنیا کے خوبصورت ترین شہروں میں سے ایک بنایا جا سکے۔اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری نے ضلع سری نگر کے لئے وَن سٹاپ جی 2 سی اِی۔ سروسز کا آغاز کیا۔ اِس پلیٹ فارم کے تحت سری نگر شہر کے شہری اِنکم سر ٹیفکیٹ ، میریج سر ٹیفکیٹ ، کریکٹر سر ٹیفکیٹ ، ریزرو کیٹگری سر ٹیفکیٹ اور دیگر خدمات حاصل کرنے کی آن لائن سہولیات حاصل کرسکتے ہیں۔چیف سیکرٹری نے اِس قدم کو شہر میں زندگی کی آسانی کو بہتر بنانے کے لئے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔

 

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

جموں وکشمیرمیں کورونا وائرس سے مزید 540افرادمتاثر،2کی موت

Next Post

ترال میں کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر بیشتر فلٹریشن پلانٹ اور اسکیمیں بے کار

Related Posts

پہلگام حملے کے بعدجنوبی کشمیرمیں پہلا بڑا انسداد ملی ٹنسی آپریشن

جموں کشمیر کی ترقی میں حائل ہر رکاوٹ کو دور کیاجائے گا

وزیر دفاع کی ملک کی اعلیٰ ترین فوجی قیادت کیساتھ اہم میٹنگ

لیفٹیننٹ گورنر نے اوڑی کے سرحدی دیہات لگامہ اور گنگل میں پاکستان کی بلا اشتعال گولہ باری سے شہری علاقوں اور رہائشی مکانات کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا

لیفٹیننٹ گورنر نے اوڑی کے سرحدی دیہات لگامہ اور گنگل میں پاکستان کی بلا اشتعال گولہ باری سے شہری علاقوں اور رہائشی مکانات کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا

وزیر اعلیٰ نے جموں میں سول سوسائٹی کے ممبروں کے ساتھ بات چیت کی

وزیر اعلیٰ نے جموں میں سول سوسائٹی کے ممبروں کے ساتھ بات چیت کی

نائب وزیر اعلیٰ نے سرحدی صورتحال کا جائیزہ لیا

نائب وزیر اعلیٰ نے سرحدی صورتحال کا جائیزہ لیا

بھارتی مسلح افواج کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں: لیفٹیننٹ گورنر

بھارتی مسلح افواج کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں: لیفٹیننٹ گورنر

Next Post

ترال میں کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر بیشتر فلٹریشن پلانٹ اور اسکیمیں بے کار

عوامی وفود نے لفٹینٹ گورنر سے ملاقات کی

ہردیش کمار نے ڈوڈہ ضلع کے ترقیاتی منظر نامے کا جائزہ لیا

ہردیش کمار نے ڈوڈہ ضلع کے ترقیاتی منظر نامے کا جائزہ لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail