پیر, جولائی ۷, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

ہردیش کمار نے ڈوڈہ ضلع کے ترقیاتی منظر نامے کا جائزہ لیا

by Srinagar Mail
12/02/2022
A A
ہردیش کمار نے ڈوڈہ ضلع کے ترقیاتی منظر نامے کا جائزہ لیا
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

چیف الیکٹورل آفیسر جموں و کشمیر اور کمشنر سیکرٹری ٹرانسپورٹ ہردیش کمار جو ڈوڈہ ضلع کے انچارج ایڈمنسٹریٹو سیکرٹری بھی ہیں ، نے آج یہاں اسر میں گذشتہ میٹنگ کی ہدایات پر عمل آوری کا جائیزہ لینے کے علاوہ ترقیاتی منظر نامے کا جائیزہ لیا ۔ انچارج ایڈمنسٹریٹو سیکرٹری نے شروع میں ڈسٹرکٹ گُڈ گورننس انڈیکس میں حوصلہ افزاء نتائج پر تعریف کی اور تمام محکموں سے کہا کہ وہ ضلع کی مجموعی ترقی کی سمت میں یکساں حوصلہ کے ساتھ کام کرتے رہیں ۔ میٹنگ کے دوران ڈی ڈی سی ڈوڈہ وکاس شرما نے کمشنر سیکرٹری کو پچھلی میٹنگ کی سمتوں ۔ سیکٹر اور محکمہ وار بشمول تمام متعلقہ محکموں کی طرف سے کی گئی کاروائی کے بارے میں آگاہ کیا ۔ انہوں نے دیگر کامیابیوں اور مسائل /ضروریات سے آگاہ کیا جن پر فوری توجہ کی ضرورت ہے ۔ ایریا ڈیولپمنٹ پلان کی پیشرفت پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ڈی ڈی سی نے میٹنگ میں بتایا کہ اب تک تقریباً 1807 کاموں کے ٹینڈر کئے گئے ہیں جن میں سے 90 فیصد کام مارچ کے آخر تک مکمل کرنے کا ہدف ہے اور باقی اگلے پلان کے تحت مکمل کرنے کا ہدف ہے ۔ اس سلسلے میں کمشنر سیکرٹری نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ رواں مالی سال کی طرح آئیندہ سال بھی مکمل ہونے والے کاموں کی تفصیلات جمع کرائیں تا کہ اس کے مطابق بروقت تکمیل کیلئے مانیٹرنگ شروع کی جائے ۔ گندوہ ہسپتال کے حوالے سے سی ایم او نے میٹنگ میں مطلع کیا کہ اس ماہ کے آخر تک ہسپتال کو نئی عمارت میں منتقل کر دیا جائے گا ، اس کے علاوہ انچارج سیکرٹری نے سی ایم او کو ادارے کے مکمل آپریشنلائزیشن کیلئے درکار افرادی قوت ، مشینری م فرنیچر کی تفصیلات پیش کرنے کو کہا ۔ جی ایم سی ڈوڈہ کے بارے میں چئیر کو ایس ای ہائیڈرلکس نے بتایا کہ واٹر سپلائی کا کام الاٹ کر کے شروع کر دیا گیا ہے ، واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تعمیر کیلئے اراضی حکام کی طرف سے دی گئی ہے۔آر ڈی ڈی سیکٹر کے تحت ڈی ڈی سی نے بتایا کہ بروقت ادائیگی کے اشارے میں ضلع میں مقداری چھلانگ گذشتہ سال 49 فیصد سے بڑھ کر 78 فیصد تک پہنچ گئی ہے تا ہم اس میں مزید اضافہ کی ضرورت ہے اور نادہندگان کے خلاف کارروائی شروع کی جا رہی ہے ۔اس موقع پر پی ڈی ڈی حکام کو ہدایت دی گئی کہ وہ جاری اسکیموں ، اس سال مکمل ہونے والی اسکیموں کے تحت منسلک ہونے والے گھرانوں /خاندانوں کی فہرست جمع کرائیں اس کے علاوہ ایسی بستیوں کی تعداد جو کسی بھی ڈی پی آر کے تحت نہیں رہ گئے ہیں ۔ ریجنل ڈرائیونگ ٹریننگ کم فٹنس انسٹی ٹیوٹ کی تعمیر کے حوالے سے چئیر نے اہم پروجیکٹوں کے قیام کیلئے مناسب زمین کی نشاندہی کرنے پر زور دیا ۔ اس کے علاوہ تمام ایگزیکٹیوٹنگ ڈیپارٹمنٹس سے کہا کہ وہ روڈ سیفٹی اقدامات کے تحت تجویز پیش کریں تا کہ فنڈز جمع کئے جائیں ۔ انہوں نے اے آر ٹی او سے کہا کہ وہ پرمٹ جاری نہ کریں اور ان تمام گاڑیوں کے پرمٹ منسوخ کر دیں جو ان پہاڑی سڑکوں پر چلنے کے قابل نہیں ہیں ۔ جے جے ایم کے تحت چئیر نے ایس ای ہائیڈرولکس کو ہدایت دی کہ وہ کاموں کی تفصیلات جمع کرائیں جنہیں الاٹ اور ٹینڈر کیا جا رہا ہے ۔ اس کے علاوہ چئیر نے سی ایم او کو ہدایت دی کہ وہ آیوشمان بھارت کے تحت اب تک اٹھائے گئے اور ادا کئے گئے دعوے کے عداد و شمار پیش کریں ۔ میٹنگ میں پرنسپل جی ایم سی ڈوڈہ ، ایس ایس پی ڈوڈہ ، سی پی او ڈوڈہ ، ایس ای پی ڈبلیو ڈی ، ایس ای ہائیڈرولکس ، ایس سی جے پی ڈی سی ایل ، ایس ڈی ایم اسر ، اے سی ڈی ڈوڈہ کے علاوہ مختلف محکموں کے دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

عوامی وفود نے لفٹینٹ گورنر سے ملاقات کی

Next Post

،ملک میں کورونا کی2سالہ قہرسامانیاں ،اموات کی تعداد5لاکھ کے ہندسے کوعبور کر گئی

Related Posts

سکینہ اِیتو نے جی ڈِی سی پلوامہ میں نیٹ کے کامیاب طلبائ،دسویں اور بارہویں جماعت کے ہونہار طلبا¿ کو مُبارک باد دی

گرمائی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ اتوار کو متوقع: وزیر تعلیم سکینہ ایتو

پی ڈی پی زونل صدر ترال دل کا دورہ پڑنے سے فوت

پی ڈی پی زونل صدر ترال دل کا دورہ پڑنے سے فوت

سالانہ امرناتھ یاترا 2023:2راستوں پرہونگے یاتریوں کیلئے120لنگرخانے

سالانہ امر ناتھ یاترا2025۔اب تک 20ہزارسے زیادہ عقیدت مند پہنچے: ایل جی منوج سنہا

سر ی نگرمیں مسلسل تیسرے سال 8ویں محرم کاروایتی جلوس برآمد، ہزاروں عزاداروں کی پُرجوش شرکت

سر ی نگرمیں مسلسل تیسرے سال 8ویں محرم کاروایتی جلوس برآمد، ہزاروں عزاداروں کی پُرجوش شرکت

مشن ڈائریکٹر جل جیون مشن نے ضلعی پروجیکٹ یونٹوں کو عوامی معلومات کیلئے ڈیش بورڈبنانے میں تیزی لانے کی ہدایت دی

مشن ڈائریکٹر جل جیون مشن نے ضلعی پروجیکٹ یونٹوں کو عوامی معلومات کیلئے ڈیش بورڈبنانے میں تیزی لانے کی ہدایت دی

ڈِی ایم آر آر آر کی اننت ناگ اور کولگام میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کے خطرے سے نمٹنے کیلئے مشقوں کا اِنعقاد

ڈِی ایم آر آر آر کی اننت ناگ اور کولگام میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کے خطرے سے نمٹنے کیلئے مشقوں کا اِنعقاد

Next Post

،ملک میں کورونا کی2سالہ قہرسامانیاں ،اموات کی تعداد5لاکھ کے ہندسے کوعبور کر گئی

عالمی یونانی میڈیسن ڈے کے موقعے پر پلوامہ میں تقریب کا انعقاد

عالمی یونانی میڈیسن ڈے کے موقعے پر پلوامہ میں تقریب کا انعقاد

جموں وکشمیر انتظامیہ نے چھ آفیسران کو تبدیل کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail