جمعرات کی صبح سے جمعہ کی صبح تک مزید657کورونامریضوںکی موت واقعہ ہونے کے بعدملک میں عالمگیر وباءسے ہونے والی اموات کی تعداد5لاکھ کے ہندسے کوعبور کر گئی ۔تاہم یومیہ مثبت معاملات میں کمی کارُجحان برقرار ہے ،اورگزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دوران ملک بھر میں 58ہزار77افرادکو کورونامیں مبتلاءپایاگیا۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح نئی دہلی میں جاری اعدادوشمار کے مطابق ہندوستان میں ایک ہی دن میں58ہزار77کورونا وائرس کے نئے معاملات میں اضافہ دیکھا گیا، جس سے کوروناکیسوں کی کل تعداد 4کروڑ25لاکھ36ہزار137 ہو گئی، جب کہ فعال معاملات کم ہو کر6لاکھ97ہزار802رہ گئے ہیں۔توجہ طلب ہے کہ گزشتہ مسلسل5 دنوں سے یومیہ مثبت معاملات ایک لاکھ سے کم ریکارڈ کئے جا رہے ہیں۔مرکزی وزارت صحت کے مطابق 657کورونامریضوںکی موت واقعہ ہونے کے بعدملک میں عالمگیر وباءسے ہونے والی اموات کی تعداد5لاکھ7ہزار177 تک پہنچ گئی ہے۔وزارت صحت نے کہا کہ فعال کیسز کل معاملات کا 1.64 فیصد ہیں، جبکہ قومی صحت یابی کی شرح مزید بہتر ہو کر 97.17 فیصد ہو گئی ہے۔وزارت صحت کے مطابق، یومیہ مثبتیت کی شرح 3.89 فیصد ، ہفتہ وار مثبتیت کی شرح 5.76 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ، جب کہ اموات کی شرح 1.19 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔مرکزی وزارت صحت کے مطابق عالمگیر وباءسے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر4کروڑ13لاکھ31ہزار158 ہو گئی ہے۔مرکزی وزارت صحت کے مطابق 61ہزار134،کرناٹک میں39ہزار534،تامل ناڈؤ میں37ہزار862،دہلی میں26ہزار35،اُترپردیش میں23ہزار372اورمغربی بنگال میں2839اموات ہوئیں۔مرکزی وزارت نے اپنی ویب سائٹ پر کہاکہ ہمارے اعداد و شمار کو انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے ساتھ ملایا جا رہا ہے۔متعلقہ وزارت نے مزید کہا کہ اعداد و شمار کی ریاست وار تقسیم مزید تصدیق اور مفاہمت سے مشروط ہے۔