کمشنر سیکرٹری جنگلات ، ماحولیات سنجیو ورما نے آج اودھمپور ضلع کا وسیع دورہ کیا اور ضلع میں جاری کئی اسکیموں اور کاموں پر پیش رفت کا جائیزہ لیا ۔ دورے کے دوران کمشنر سیکرٹری نے مجالٹا ، کُد اور ضلع کے دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور کیمپا کے تحت مختلف کاموں ، ون ویٹ گارڈ ون ولیج پروگرام کے ذریعے ہر گاؤں ہریالی ، منریگا کے تحت جنگلات کی سرگرمیوں کیلئے کنور جنسی اور کئی دیگر متعلقہ کاموں کا معائینہ کیا ۔ کمشنر سیکرٹری جنگلات کے ساتھ چیف کنرویٹر آف فاریسٹ جموں بی ایم شرما ، ڈائریکٹر سوشل فارسٹری روشن جگی ، واٹر اینڈ سوئل کنزرویشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ٹی اشوک کمار ، ڈی ایف او جموں انوپ سونی ، ڈی ایف او اودھمپور شریمتی شیوتا جنڈیال ، ڈی ایف او سوشل فارسٹری اودھمپور ابھینو رامیوترا اور محکمہ جنگلات کے دیگر سینئر افسران بھی تھے ۔ دورے کے دوران افسران کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کمشنر سیکرٹری نے سی سی ایف جموں کو جنگلات ، سوشل فارسٹری اور جنگلی حیات کے محکموں کے دائرہ اختیار میں آنے والے کیچمنٹ ایریا کیلئے ایک مربوط اور جامع ٹریٹمنٹ کا منصوبہ بنانے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے ان سے مزید کہا کہ وہ بانس ، کھیر ، دھمن ، جنگلی پھلوں کے پودوں اور دیگر کی مزید مقامی انواع کے پودے لگائیں تا کہ علاقے میں نمی کا نظام بہتر ہو جو مقامی لوگوں اور علاقے کے جنگلی حیات کیلئے بھی فائدہ مند ثابت ہو ۔ دورے کے دوران کمشنر سیکرٹری نے بھوڑ اور رودرکاش کے پودوں کی رسمی شجرکاری میں بھی حصہ لیا اور گورنمنٹ بوائیز ہائیر سکینڈری اسکول مجالٹا میں ولیج پنچائت پلانٹیشن کمیٹیوں ( وی پی پی سیز ) ، پی آر آئیز اور طلباء کے ساتھ ایک متاثر کن بات چیت کی ۔ بی ڈی سی چئیر مین کیپٹن دینا/113