لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے آج توی ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کا سنگِ بنیاد رکھا ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ تہذیبوں نے دریاؤں کے کناروں پر ترقی کی ہے ۔ انہوں نے کہا ’’ توی ریور فرنٹ کی بحالی مقدس شہر کیلئے ایک اقتصادی انجن بنائے گی اور مقامی لوگوں کیلئے روز گار کے مواقع پیدا کرے گی ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ فطرت کے نازک توازن کا احترام اور بحالی کے دوران منصوبہ بند شہری کاری جامع ترقی کو متاثر کر سکتی ہے ۔ توی ریور فرنٹ مناسب بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی ، منفرد کاروباری مواقع اور شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنائے گا۔ ‘‘ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ سماجی اور ثقافتی بنیادی ڈھانچہ ، واٹر فرنٹ کے ساتھ جدید ترین سہولیات ، پانی کے معیار کو بہتر بنانے کے منصوبے جموں میں بہترین شہری کارکردگی کا عالمی معیار کا ماڈل بنائیں گے ۔ پہلے مرحلے میں پشتے ، انٹر سیپٹر ڈرین ، سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس ، سائیکلنگ ٹریک ، جاگنگ ٹریک ، واک ویز ، گرین اسپیس اور راستے کی دیگر سہولیات تیار کی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ مکمل پروجیکٹ کو سابر متی ریور فرنٹ کی طرز پر تیار کیا گیا ہے ۔ بنیادی ڈھانچے میں ندی کے پلازے ، سیاحتی مقامات ، پارکس ، باغات ، کھیلوں اور تفریحی مقامات ، تجارتی اور رہایشی جگہیں شامل ہوں گی جو کہ توی کو جموں کے اقتصادی انجن کے مرکز کے طور پر تبدیل کر دیں گی ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ جموں ڈویژن میں 455 کروڑ روپے کی لاگت سے برسوں سے زیر التوا 109 پروجیکٹوں کو مکمل کیا گیا ہے جن میں 14 نئے پُل بھی شامل ہیں ۔ لفٹینٹ گورنر نے شہری ترقی کو کسی بھی علاقے کی خوشحالی اور ترقی کیلئے ضروری قرار دیا اور ترقیاتی عمل میں عوام کی فعال شرکت پر زور دیا ۔ انہوں نے مزید کہا ’’ جن بھاگیداری کو فیصلہ کرنا چاہئیے کہ ہم معاشی ترقی کے انجن کو کس طرح چلانا چاہتے ہیں ، ہم کس طرح بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینا چاہتے ہیں ، ہم کس طرح بنیادی سہولیات کو بہتر بنانا چاہتے ہیں اور عام لوگوں کے معیار زندگی کو کیسے بہتر بنانا چاہتے ہیں ۔ ‘‘ لفٹینٹ گورنر نے جموں سمارٹ سٹی لمٹیڈ اور اس کی سی ای او محترمہ اونی لواسہ اور پرنسپل سیکرٹری ایچ یو ڈی ڈی دھیرج گپتا کی توی ریور فرنٹ کی ترقی کی کوششوں کی تعریف کی ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ توی ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ پانی کی فراہمی کے مناسب نظام ، صفائی ستھرائی کی بہتر سہولیات اور دریا میں آلودگی اور فضلہ کو روکنے میں بھی اضافہ کرے گا ۔ پرنسپل سیکرٹری ایچ اینڈ یو ڈی ڈی دھیرج گپتا نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے توی ریور فرنٹ کے ترقیاتی پروجیکٹ کی نمایاں خصوصیات کے بارے میں آگاہ کیا ۔ مئیر جے ایم سی چندر موہن گپتا نے کہا کہ توی ریور فرنٹ کا پُر جوش منصوبہ جموں شہر کو مزید خوبصورت بنائے گا اور سیاحوں کی توجہ کا ایک بڑا مرکز ہو گا ۔ ممبر پارلیمنٹ جگل کشور شرما نے کہا کہ توی ریور فرنٹ جموں کے سیاحت کے شعبے کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا ۔ کمشنر جے ایم سی محترمہ اونی لواسہ اورسی ای او جے ایس سی ایل نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا ۔ اس موقع پر ڈی جی پی دلباغ سنگھ ، اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ ، ڈویژنل کمشنر جموں راگھو لانگر ، ڈپٹی مئیر جے ایم سی محترمہ پورنیما شرما ، ڈی سی جموں انشول گرگ ، عوامی نمائندے ، جموں چیمبر آف کامرس کے ممبران کے علاوہ دیگر سینئر افسران اور شہری بھی موجود تھے ۔