جموں وکشمیر میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 458افراد کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ3 مریض فوت ہوئے۔ سرکاری ترجمان نے بتایا کہ ہفتے کے روز سری نگر میں 80افراد میں کورونا سے متاثر پائے گئے، بارہ مولہ میں 13،بڈگام میں 20، پلوامہ میں 9، کپواڑہ میں 45، اننت ناگ میں نو، بانڈی پورہ میں پانچ، گاندربل میں 8، کولگام میں 13، شوپیاں میں چار افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ جموں ضلع میں سب سے زیادہ 88افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے، اُدھم پور میں 26، راجوری میں پانچ، ڈوڈہ میں 65، کٹھوعہ میں سات ، سانبہ میں تین ، کشتواڑ میں 17، پونچھ میں 6،رام بن میں 21اور ریاسی میں 14افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ علاوہ ازیں ہفتے کے روز جموں وکشمیر یوٹی میں 1624افراد صحت یاب ہوئے جن میں سے 574جموں اور 1050کشمیر صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ابتک 439332صحت یاب ہوئے اور فی الوقت یوٹی میں 6255ایکٹیو کیسز ہیں۔ کووِڈ ویکسی نیشن کے بارے میں بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 39196کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں جس سے ٹیکوں کی مجموعی تعداد 21082425تک پہنچ گئی ہے ۔اِس کے علاوہ جموں و کشمیر میںزائد اَز 18 برس عمر کی صد فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اَب تک نوول کورونا وائرس کے450331معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے6255(صوبہ جموں میں 2594 اور کشمیر صوبے میں3661 )سر گرم معاملات ہیں۔اَب تک 439332اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,744تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,422کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,322کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 22282835ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 12؍فروری 2022ءکی شام تک21832504نمونوں کی رِپورٹ منفی اور 450331 نمونوں کی رِپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔علاوہ ازیں اَب تک5953659افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں29839اَفراد کو گھریلو قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔6255فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ441312اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق5471509اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری ی ہے۔بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران آج ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے ضلع سری نگر میں80ضلع بارہمولہ میں13 ،بڈگام میں20، پلوامہ ضلع میں 9،ضلع کپواڑہ میں 45،ضلع اننت ناگ میں 9،ضلع بانڈی پورہ میں 5،ضلع گاندربل میں8اور ضلع کولگام میں 13اور ضلع شوپیان میں 4نئے معاملات درج کئے گئے۔اِسی طرح جموں میں88،ضلع اودھمپور میں 26،ضلع راجوری میں5،ضلع ڈوڈہ میں65،ضلع کٹھوعہ میں 7،ضلع سانبہ میں 3،ضلع کشتواڑ میں 17،ضلع پونچھ میں6، ضلع رام بن میں21اور ضلع رِیاسی میں14نئے معاملات آج سامنے آئے ہیں ۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کووِڈ ۔19ہیلپ لائین نمبرات پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں تاکہ اُنہیں ضرورت پڑنے پر صحیح طبی مشورہ دیا جاسکے۔دریں اثنأ لوگ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران چوبیس گھنٹے کام کرنے والی مفت ایمبولنس خدمات سے اَپنی دہلیز پر فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔اِس ایمبولنس خدمت کا ٹول فری نمبر ہے 108 ۔حاملہ خواتین اور بیمار بچے ٹول فری نمبر 102 پر کال کر کے مفت ایمبونس خدمات سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ لوگ عام قومی سطح کے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1075 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔؎ 0191-2549676 ( جموں کشمیر کیلئے ) ،,0191-2674444,0191-2674115 0191-2520982 ( صوبہ جموں ) ، 0194-2440283 اور 0194-2430581 ( صوبہ کشمیر ) کیلئے قائم کئے گئے ہیں اور لوگ نوول کوروناوائرس(کووِڈ۔19)سے متعلق جانکاری اِن نمبرات پر حاصل کرسکتے ہیں۔کسی بھی قسم کی کووِڈ۔19 اِستفسار کے لئے براہِ کرم www.covidrelief.jk.gov.in پر لاگ اِن کریں۔ قارئین ڈی آئی پی آر جے اینڈ کے کے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ@diprjk،ویب سائٹ: http://www.jkdirinf.in، ویب پورٹل :jkinfonews.com اور فیس بُک @JKInformationOfficial پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔