ضلع پولیس سرینگر نے سری نگر شہر میں خواتین کی حفاظت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے دو خواتین کے حفاظتی دستے کا افتتاع کیا۔ کشمیر نیوز سروس( کے این ایس) کے مطابق ڈی آئی جی وسطی کشمیر شری سوجیت کمار ( آئی پی ایس) نے ان دستوں کی پہلی پٹرولنگ کو ہری جھنڈی دکھا کر اسکواڈ کاافتتاع کیا۔افتتاعی موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی شری سوجیت کمار، آئی پی ایس نے ضلع پولیس سرینگر کے اس اقدام کی تعریف کی اور کہا کہ اس سے خواتین کے خلاف جرائم میں کمی آئے گی اور حالیہ تیزاب گردی جیسے جرائم کو روکا جا سکے گا۔ ایس ایس پی سرینگر راکیش بلوال، آئی پی ایس اور ضلعی پولیس کے دیگر اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ابتدائی طور پر دو خواتین دستے شروع کیے گئے جو …