سیکرٹری کواپریٹو یشا مدگل نے آج محکمہ کے کام کاج کا جائیزہ لینے کیلئے منعقدہ ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ کے دوران سیکرٹری نے عملے کو معقول بنانے ، کواپریٹو سوسائٹیوں کے تین درجوں کے ڈھانچے کو مضبوط بنانے ، کواپریٹو /سوسائٹیوں کی عام طور پر رجسٹریشن کو تیز کرنے اور ٹورازم کواپریٹو خاص طور پر کرنے پر زور دیا ۔ انہوں نے لفٹینٹ گورنر کے ذریعہ مختص 1000 کواپریٹو سوسائٹیوں کی رجسٹریشن کے ہدف کو حاصل کرنے پر زور دیا اور یہ بھی ہدایت دی کہ ہر ڈپٹی رجسٹرار کواپریٹو سوسائیٹیز ضلعی سطح پر شو کیس /ماڈل کواپریٹو کے طور پر کم از کم ایک کواپریٹو کی رجسٹریشن کیلئے کام کریں گے جو اپنی کاروباری سرگرمیوں کو بڑھانے کیلئے دیگر چھوٹے پیمانے پر کواپریٹو کے ساتھ رابطہ رکھتا ہے ۔ کواپریٹو ایکٹ کے انضمام پر بھی بات چیت ہوئی اور رجسٹرار کواپریٹو سوسائٹیز جے اینڈ کے نے بتایا کہ اس مسئلے کی جانچ کرنے اور اس سلسلے میں سفارشات پیش کرنے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی تا کہ اس جانچ کیلئے محکمہ قانون کو پیش کیا جائے