بدھ, مارچ ۲۹, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

جموں و کشمیرترقی کی راہ پر گامزن:

جے کے ایس آر ایل ایم ۔دیہی لوگوں میں خود روزگار کو فروغ دینے کا ایک مشن

by Srinagar Mail
16/02/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

نیشنل رورل لائیولی ہُڈ مشن ( این آر ایل ایم) غربت کے خاتمے کا ایک منصوبہ ہے جسے مرکزی وزارتِ رورل ڈیولپمنٹ کی طرف سے عملایا گیا ہے،جو سیلف ایمپلائمنٹ کو فروغ دینے اور دیہی لوگوں بالخصوص غریبوں کی آرگنائزیشن پرتوجہ مرکوز کر رہا ہے ۔ اِس پروگرام کے بنیادی مقصدغریبوں کو سیلف ہیلپ گروپوں میں منظم کرنا اور اُنہیں خود روزگار کے قابل بنانا ہے۔ جموںوکشمیر میں اِس پروگرام کو جموںوکشمیر سٹیٹ رورل لائیولی ہُڈ مشن( جے کے ایس آر ایل ایم ) چلارہا ہے۔سٹیٹ رورل لائیولی ہُڈ مشن کا مقصد جموںوکشمیر میں غریبوں کے نچلی سطح پر مضبوط اِداروں کی تعمیر سے غربت کو کم کرنا ہے ، انہیں فائدہ مند لائیو ہڈ میں شامل کرنا ہے اور ان کی آمدنی میں بہتری کو یقینی بنانا ہے ۔اِس پروگرام کا مقصد غریبوں کو اَپنے اور اَپنے کنبے کے بارے میں مثبت سوچنے کے قابل بنانا اور سرکاری سکیموں کے تمام فوائد حاصل کرنا ہے جو بالآخر اسے اطمینان ، خوشی اور پُر وَقارزندگی گزارنے میں مدد دیتی ہے۔جے کے ایس آر ایل ایم کا مینڈیٹ جموں وکشمیر کے 125 بلاکوں میں دیہی آباد ی کے 66فیصد تک پہنچنا اور انہیں روزی کے پائیدار مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ غربت سے باہر آئیں اور ایک باعزت معیارِ زندگی گزار سکیں۔ جے کے ایس آر ایل ایم بنیادی اَقدار کی تمام سرگرمیوںمیں رہنمائی کرتی ہیں جس میں تمام عمل میں غریب ترین اور اہم کردار کو شامل کرنا، تمام عملوں اور اِداروں کی شفافیت اور جواب دہی ، تمام مراحل میں غریب اور ان کے اِداروں کی ملکیت اور کلیدی کردار ، منصوبہ بندی ، عمل آوری اور نگرانی اور آخر میں کمیونٹی کی خود اِنحصاری شامل ہیں۔جموںوکشمیر میں جے کے ایس آر ایل ایم کے تحت کئی پروجیکٹ چل رہے ہیں جن میں مہیلا کسان سشکتی کرن پریوجنا ( ایم کے ایس پی )اور سٹارٹ اَپ وِلیج اَنٹرپرینیور شپ پروگرام ( ایس وِی اِی پی ) قابل ذکر پیش رفت کر رہے ہیں۔مہیلا کسان سشکتی کرن پریوجنا دین دَیال انتو دیا یوجنا۔ این آر ایل ایم ( ڈی اے وائی ۔ این آر ایل ایم )کا ایک ذیلی حصہ ہے جس کا مقصد خواتین کو زراعت میں بااِختیار بنانا ہے ۔ اِس کا مقصد کمیونٹی مینج جڈ سسٹین ایبل ایگری کلچر ( سی ایس ایم اے ) ،نان پیسٹ سائیڈ مینجمنٹ ( این پی ایم ) ، زیرو بجٹ نیچرل فارمنگ ( زیڈ بی این ایف ) ، پشو سخی ماڈل برائے دہلیز پر جانوروں کی دیکھ ریکھ کے قابل خدمات اور سہولیت کاروں جیسے پائیدار زراعت کے طریقوں کو فروغ دینے سے چھوٹے کاشت کاروں کو مضبوط کرنا ہے۔ مزید برآں،مہیلا کسان سشکتی کرن پریوجناکا فوکس چھوٹے شراکت داروں کو پائیدار موسمیاتی تبدیلی کے لئے زرعی ماحولیات کو اَپنانے کی صلاحیت فراہم کرنے پر ہے جس کے نتیجے میں کمیونٹی کے ہنر مند پیشہ ور اَفراد کا ایک گروپ بنتا ہے۔مہیلا کسان سشکتی کرن پریوجنا کے سی ایم ایس اے کے تحت دو بلاکوں چنانی اور بشناہ میں ایک پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا گیا تھا جس میں 1,200 مہیلا کسان شامل تھے اور 1,060 مہیلا کسان پی جی ایس پورٹل پر جسٹرڈ ہیں۔سٹارٹ اَپ وِلیج اَنٹرپرینیور شپ پروگرام ( ایس وِی اِی پی ) کے تحت ، دین دَیال انتو دَیا جوجنا کے تحت ایک اور ذیلی سکیم ۔نیشنل رورل لائیو لی ہُڈس مشن ( ڈی اے وائی ۔ این آر ایل ایم )کا مقصد دیہی گھرانوں بشمول خواتین کو ایسے اِدارے قائم کرنے میں مدد کرنا ہے جوان کی مالی ترقی میں مد د کریں۔ کمیونٹی ریسورس پرسنز فار اَنٹر پرائز پروموشن( سی آر پی اِی پی ) سے سٹارٹ اَپ وِلیج اَنٹرپرینور شپ پروگرام کے تحت تمام کارروباریوں کو عمارت کے لئے مدد فراہم کی جاتی ہے۔ڈی اے وائی ۔ این آر ایل ایم کے تحت جے کے ایس آر ایل ایم ( اُمید ) کا تقریباً 9 لاکھ دیہی خواتین تک پہنچنے کا نظریۂ ہے۔دیہی علاقوں میں زیادہ تر گھرانے زراعت ، مویشیوں کی سرگرمیوں اور این ٹی ایف پی میں مصروف ہیں۔ ڈی اے وائی ۔ این آر ایل ایم لائیولی ہڈکے فروغ کا پروگرام ہونے کے ناطے ہر ایک کنبے کو متعدد روزی روٹی کے ساتھ مدد فراہم کرے گا۔مہیلا کسان سشکتی کرن پریوجناان غریب کنبوں کی مدد کرے گا جو زراعت ، مویشیوں اور این ٹی ایف پی میں پائیدار طریقوں کو اَپنانے میں مشغول ہیںتاکہ غریب گھرانوں کو قابل عمل ذریعہ معاش بنایا جاسکے۔جموںوکشمیر حکومت نے ایس آر ایل ایم کے تحت نمایاں کامیابیاں حاصل ہیں اور مختلف سیلف ہیلپ گروپوں کو تربیت کے ساتھ ساتھ مالی مدد فراہم کی ہے اور انہیں خود کفیل بنایا ہے۔جموںوکشمیر حکومت کے ایس آر ایل ایم پروگرام سے شریمتی پمی دیوی نے بلاک بشنا کے دیگر سیلف ہیلپ گروپ ممبران کے ساتھ 30 دِن کی طویل تربیت لی اور جام ، اَچار، چٹنی ، چٹنیاں وغیرہ بنانے کا ہنر حاصل کیا ۔یہ تربیت دیہی خواتین کو خود اِنحصار بنانے اور اِس طرح انہیں اَپنے لئے منافع بخش ذریعہ معاش شروع کرنے کے قابل بنانے کے جے کے آر ایل ایم کے نظریہ کا ایک حصہ تھا۔اَپنی زندگی کو بامقصد بنانے ا ور اَپنے کنبے کے لئے کمانے کا ہاتھ بننے کے لئے اِس کے جذبے کو دیکھ کر مشن نے اسے محکمہ باغبانی کے ساتھ مل کر ریحل میں فوڈ پروسسنگ اینڈ پزرویشن یونٹ شروع کرنے کے لئے حوصلہ اَفزائی اور سہولیت فراہم کی۔اِسی طرح ضلع رِیاسی کے بلاک پونی کے دُور دراز گائوں بیولیان میں رہنے والی سائی رام گروپ کی ایک سیلف ہیلپ گروپ کی رُکن چنتا دیوی ایک فش فارمر ہیں جو باعزت اپنی روزی روٹی کمار رہی ہیں ۔ اُس نے جے کے ایس آر ایل ایم سے مدد حاصل کی اور فش فارمنگ یونٹ قائم کیا اور فی الحال اچھی کمائی کر رہی ہے جس سے اس کے کنبے کی معاشی حالت بہتر ہوئی۔مزید برآں ، جے کے ایس آر ایل ایم کے ذریعے انٹگریٹیڈ اِنسٹی چیوٹ آف اِنڈین میڈیشن (آئی آئی ایم ) جموں کے ساتھ مل کر ضلع اودھمپور کے پنچاری بلاک میں ادویات کے پودوں کی کاشت اور ڈسٹلیشن یونٹ کی تنصیب شروع کی گئی ہے ۔ انسٹی چیوٹ نے 150 ایس ایچ جی ممبران اورکسانوں میںآئی آئی ایم روما مشن کے تحت میریگولڈ کے دواؤں کے پودے مفت تقسیم کئے تاکہ وہ اپنی کھیتی لائیولی ہڈ سرگرمیاں شروع کر سکیں۔ کاشت شروع ہو چکی ہے اور اب تک 472.5 کلوگرام میڈیسنل پلانٹ سیڈس آئی آئی آئی ایم جموں کو فروخت کئے گئے ہیں۔مختصراً، ایس آر ایل ایم دیہی خواتین کے لئے اُمید کی کرن ثابت ہوا ہے ۔اِس مشن سے خواتین نہ صرف غربت سے نکلی ہیں بلکہ ان کے اَپنے کنبوں میں بھی اُن کا رتبہ بُلند ہوا ہے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

جموں وکشمیر کی سرنو حدبندی کے معاملے پر مین سٹریم جماعتوں کو متحد ہونا چاہئے : سیف الدین سوز

Next Post

جموں و کشمیر میں ہندوستان کا پہلا کیبل سٹیڈ ریلوے پل زیر تعمیر

Related Posts

یوم خواتین اور اسلام میں عورت کے حقوق

یوم خواتین اور اسلام میں عورت کے حقوق

پراپر ٹی ٹیکس کا اطلاق : بہتر بلدیاتی سہولیات اور بہتر زندگی کا ضامن

پراپر ٹی ٹیکس کا اطلاق : بہتر بلدیاتی سہولیات اور بہتر زندگی کا ضامن

دماغی صحت اہمیت اور ضرورت

دماغی صحت اہمیت اور ضرورت

خودکشی ایک گھناؤنی حرکت

والدین جنت بھی دوزخ بھی

جے کے اے ایس رزلٹ 2021 میرٹ اور شفافیت کا نتیجہ

جے کے اے ایس رزلٹ 2021 میرٹ اور شفافیت کا نتیجہ

دو روپیہ

دو روپیہ

Next Post
جموں و کشمیر میں ہندوستان کا پہلا کیبل سٹیڈ ریلوے پل زیر تعمیر

جموں و کشمیر میں ہندوستان کا پہلا کیبل سٹیڈ ریلوے پل زیر تعمیر

اگلے72 گھنٹے موسم خراب رہنے کا امکان

قاسم سلیمانی کی تصویر نذر آتش کرنے کیخلاف ماگام میںاحتجاج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail