ہفتہ, جون ۲۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

اگلے72 گھنٹے موسم خراب رہنے کا امکان

by Srinagar Mail
16/02/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

منگل کو جموں و کشمیر اور لداخ میں موسم بے ترتیب رہا اور دھوپ اور بادل چھپ چھپاتے کھیلتے رہے کیونکہ محکمہ موسمیات نے اگلے72 گھنٹوں کے دوران موسم کی یہی صورتحال برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔منگل کی صبح مطلع ابروآ لودرہنے کے بیچ کچھ وقت کیلئے دھوپ نکلی تاہم کچھ دیر بعدسورج بادلوں کے پیچھے چھپ گیا۔جے کے این ایس کے مطابق دھوپ چھاؤں کایہ کھیل دن بھر جاری رہا،تاہم اس دوران موسم خشک رہا جبکہ حالیہ دنوں کی طرح منگل کے روز بھی دن کے وقت درجہ حرارت کافی بہتر رہا۔دھوپ چھاؤں کے اس کھیل اورسور ج وبادلوںکی چھپا چھپی کے چلتے پبلک پارکوں اوردیگر کھلی جگہوں پر لوگ قدرے بہتر موسم سے لطف اندوز ہوتے دیکھے گئے جبکہ لوگوں کوحدسے زیادہ کپڑوں کے بوجھ سے بھی نجات مل رہی ہے کیونکہ اب زیادہ گرم ملبوسات کی کم ہی ضرورت محسوس ہورہی ہے ۔پرتاپ پارک سری نگرمیں بیٹھے ایک نوجوان نے کہاکہ اب بنیان اورجیکٹ دونوںکی ضرورت محسوس نہیں ہوتی ،ایک پہننے سے بھی کام چل جاتاہے ۔ساتھ ہی بیٹھے ایک درمیانہ عمر کے شخص نے تاہم کہاکہ ابھی بھی صبح اورشام کے وقت کافی سرحدی ہوتی ہے ،اسلئے احتیاطی طور پر جیکٹ بنیان یا پھرن پہن کر گھر سے نکلنا ضروری محسوس ہوتاہے ۔محکمہ موسمیات نے بتایاکہ منگل کو جموں و کشمیر اور لداخ میں موسم بے ترتیب رہا،اورپورے دن اور دھوپ اور بادل چھپ چھپاتے کھیلتے رہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک اہلکارنے بتایاکہ موسم کی خرابی جمعہ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس بیچ سومواراورمنگل وارکی درمیانی رات سری نگر میں درجہ حرارت 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ، پہلگام میں منفی 4.2 ڈگری اور گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.8 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔سرحدی ضلع کپوارہ میںسومواراورمنگل وارکی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میںسومواراورمنگل وارکی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 0.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔محکمہ موسمیات کے مطابق لداخ کے علاقے میں دراس میں سومواراورمنگل وارکی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی12.0ڈگری سینٹی گریڈ، لیہہ منفی 8.5 ڈگری سینٹی گریڈاور کرگل میں منفی 14.0 ڈگری سینٹی گریڈرات کا سب سے کم درجہ حرارت درج کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق جموں شہر میں شبانہ درجہ حرارت 9.1 ڈگری سینٹی گریڈ، کٹرا 8.2ڈگری سینٹی گریڈ، بٹوٹ2.7ڈگری سینٹی گریڈ، بانہال 0.2 ڈگری سینٹی گریڈاور بھدرواہ میں1.5 ڈگری سینٹی گریڈدرجہ حرارت کم سے کم رہا۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

جموں و کشمیر میں ہندوستان کا پہلا کیبل سٹیڈ ریلوے پل زیر تعمیر

Next Post

قاسم سلیمانی کی تصویر نذر آتش کرنے کیخلاف ماگام میںاحتجاج

Related Posts

9کشمیری طلباءپر مشتمل پہلا قافلے ایران سے سرینگر پہنچ گیا

مرکز جموں و کشمیر سرکارامرناتھ یاتریوں کی حفاظت کے لیے پرعزم: شیخاوت

ڈپٹی کمشنر پلوامہ نے محرام الحرام کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لیا

جدید طرز پر آوارہ کتوں کی نسبندی سرینگرمیونسپل کارپوریشن کے زیر غور

پدگام پورہ میں آورہ کتے کے حملے بعد خوف و ہراس

سرینگر میں ”سائیکلوتھن ۔ پیڈل فار پیس “ میں ایک ہزار سے زیادہ سائیکل سوار نے حصہ لیا

سرینگر میں ”سائیکلوتھن ۔ پیڈل فار پیس “ میں ایک ہزار سے زیادہ سائیکل سوار نے حصہ لیا

ہماری حکومت موثر گورننس فراہم کرنے کیلئے وقف ہے جو عوامی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بناتی ہے ۔ نائب وزیر اعلیٰ

ہماری حکومت موثر گورننس فراہم کرنے کیلئے وقف ہے جو عوامی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بناتی ہے ۔ نائب وزیر اعلیٰ

Next Post

قاسم سلیمانی کی تصویر نذر آتش کرنے کیخلاف ماگام میںاحتجاج

جموں وکشمیر میں بے روزگاری نے سنگین رخ اختیار کیا ہے،مسئلے سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اور کارگر حکمت عملی ناگزیر: فاروق عبداللہ

نیشنل کانفرنس جموں وکشمیر کی وحدت اور آپسی بھائی چارے کی ضامن

پلوامہ حملے سے متعلق قابل اعتراض پوسٹ پر ہماچل پردیش میں کشمیری طالب علم گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail