جمعہ, مارچ ۲۴, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

جموں و کشمیر میں ہندوستان کا پہلا کیبل سٹیڈ ریلوے پل زیر تعمیر

by Srinagar Mail
16/02/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

ہندوستانی ریلوے نے جموں و کشمیر کے ریاسی ضلع میں دریائے انجی پر ملک کے پہلے کیبل اسٹیڈ پل کی نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔ زیر تعمیر انجی کھڈ پل، ادھم پور،سری نگر،بارہمولہ ریل لنک (یو ایس بی آر ایل) پروجیکٹ کا حصہ ہے، کٹرا اور ریاسی علاقوں کو ریل لنک کے ذریعے جوڑے گا۔ شاندار تصاویر ایک بڑے سٹیل فریم کے ساتھ معطلی ستون Suspension-Pillar کو دکھاتی ہیں۔ ایک بار تیار ہونے کے بعد، یہ پل دریا کی سطح سے 331 میٹر کی بلندی پر کھڑا ہو جائے گا ۔ جو پیرس کے ایفل ٹاور سے اونچا ہے۔ پل کی کل لمبائی 473.25 میٹر ہے اور اسے 96 کیبلز(موٹی رسیوں) کی مدد حاصل ہے۔انڈین ریلوے نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا”انجینئرنگ کا کمال۔ ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل کو دیکھیں۔ انجی ندی پر واقع، انجی کھڈ پل کٹرا اور ریاسی سیکشن کو جوڑ دے گا، جو ادھم پور،سری نگر،بارہمولہ ریلوے لنک،جموں وکشمیر کا ایک حصہ ہے“۔ادھم پور،سری نگر،بارہمولہ ریل لنک کو برصغیرہندو پاک میں شروع کئے گئے سب سے مشکل منصوبوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ اس پل کو طوفانوں اور تیز ہوائوں کو برداشت کرنے کےلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اونچائی والے علاقے کی پیچیدہ ارضیات کو دیکھتے ہوئے، پل کی تعمیر بہت مشکل ہے۔ ریلوے نے272 کلومیٹر طویل ریل لنک کو تین ذیلی حصوں میں تقسیم کیا ہے۔اکتوبر 2016 میں، انڈین ریلوے نے انجی کھڈ پل کو سہارا دینے کے لئے کیبلز(موٹی رسیوں) استعمال کرنے کا فیصلہ کیا تھا کیونکہ مرکزی علاقے میں دریائے چناب پر بنائے جانے والے مشہور پل کی طرح ایک محراب بنانا ناممکن ہوگا۔ اس کی وجہ سے، انجی پل پر ایک ہی پائلن ہے۔ حکام نے پہلے کہا تھا کہ40 میٹر گہرائی کے مائکروپائلز کا استعمال کرتے ہوئے پائلن کو عمودی ڈھلوان پر تعمیر کیا جانا تھا۔ریلوے پمپ کنکریٹنگ سسٹم کا استعمال کر رہا ہے تاکہ کارکردگی میں اضافہ ہو اور کارکنوں کو زیادہ تحفظ ملے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

جموں و کشمیرترقی کی راہ پر گامزن:

Next Post

اگلے72 گھنٹے موسم خراب رہنے کا امکان

Related Posts

جموں و کشمیر حکومت نے ریاستی سرکاری ملازمین کے لئے سوشل میڈیا رہنمائی خطوط جاری کئے

جموں و کشمیر حکومت نے ریاستی سرکاری ملازمین کے لئے سوشل میڈیا رہنمائی خطوط جاری کئے

ایس ایس پی اونتی پورہ نے کرائم وسیکورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کی

ایس ایس پی اونتی پورہ نے کرائم وسیکورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کی

آری پل ترال کے 10سرکاری سکولوں کو سپورٹس کٹس فراہم

آری پل ترال کے 10سرکاری سکولوں کو سپورٹس کٹس فراہم

پلوامہ حملے کی تیسری برسی:مہلوک اہلکاروں کووزیراعظم کا خراج

وزیر اعظم نے کی بھارت 6G ویژن دستاویز کی نقاب کشائی اور کیا6G,R&D ٹیسٹ بیڈ کا آغاز

اونتی پورہ میںT20ٹورنامنٹ اختتام پذیر

اونتی پورہ میںT20ٹورنامنٹ اختتام پذیر

سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا

سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا

Next Post

اگلے72 گھنٹے موسم خراب رہنے کا امکان

قاسم سلیمانی کی تصویر نذر آتش کرنے کیخلاف ماگام میںاحتجاج

جموں وکشمیر میں بے روزگاری نے سنگین رخ اختیار کیا ہے،مسئلے سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اور کارگر حکمت عملی ناگزیر: فاروق عبداللہ

نیشنل کانفرنس جموں وکشمیر کی وحدت اور آپسی بھائی چارے کی ضامن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail