ڈاکٹر س ایسوسی ایشن کشمیر نے مطالبہ کیا ہے کہ کووڈ کی دو خوراکوں اور بوسٹرشاٹس کے درمیان وقفہ کو 9ماہ سے گھٹا کر چھ مہینے کیا جائے۔ڈاک نے کہا ہے کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ 6مہینوں کے بعد کووڈمخالف ویکسین کا اثر کم ہوجاتا ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ قوت مدافعت کم ہوتی جاتی ہے۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر (ڈاک) نے بوسٹر شاٹ وقفہ کو 6 ماہ تک کم کرنے کا مطالبہ کیا۔ ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر نے کہا ہے کہ فی الحال، ہندوستان میں دوسری خوراک اور بوسٹر شاٹ کے درمیان فرق 9 ماہ ہے