جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں ہفتہ کو ایک نامعلوم چور نے ایک خاتون کی2 سونے کی انگوٹھیاں چھین لیں۔جے کے این ایس کے مطابق خاتون گھر میں اکیلی تھی کہ چور بھکاری کے بھیس میں اس کے گھر میں داخل ہوا اور زبردستی اس کی 2 سونے کی انگوٹھیاں نکال کر فرار ہوگیا۔یہ واقعہ ضلع کولگام کے زیپورہ آگرو گاوئوں میں پیش آیا جہاں چور تیز دھار ہتھیار کے ساتھ محمد یونس راتھر گھر میںمبینہ طورپر بھکاری بن کر داخل ہو،اوریہاں اکیلی موجود مالک مکان کی بیوی فینسی جان2 سونے کی انگوٹھیاں لے کر فرار ہو گیا۔لوگوںکے مطابق خاتون گھر میں اکیلی تھی کہ چور بھکاری کے بھیس میں اس کے گھر میں داخل ہوا اور زبردستی اس کی دو سونے کی انگوٹھیاں نکال کر فرار ہوگیا۔کولگام پولیس نے چوری کی اس واردات کافوری نوٹس لیکراس حوالے سے معاملہ درج کرکے تحقیقات اورملوث چور کی تلاش شروع کردی ۔