ہفتہ, جولائی ۱۹, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

شوپیان میں مسلح معرکہ آرائی کے دوران 2فوجی جوان وار جنگجوہلاک

غلط بیانی پر مالک مکان گرفتار،مہلوک ملی ٹینٹ عبدالقیوم سی زمرے کاتھا:آئی جی پی کشمیروجئے کمار

by Srinagar Mail
20/02/2022
A A
شوپیان میں مسلح معرکہ آرائی کے دوران 2فوجی جوان وار جنگجوہلاک

SHOPIAN, FEB 19 (UNI)- Security personnel taking positions during an encounter with terrorists, two Army persons martyred and one terrorist killed in Shopian district of South Kashmir on Saturday. UNI PHOTO- 17U

Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

جنوبی کشمیرکے پہاڑی ضلع شوپیان کے ژیر مر گ زینہ پورہ علاقہ میں دوران شب شروع کئے گئے جنگجومخالف آپر یشن کے دوران ایک مقامی لشکر جنگجو اور2فوجی جوان مارے گئے۔آئی جی پی کشمیروجئے کمارنے بتایاکہ مصدقہ اطلاع ملنے پر شروع کئے گئے اس آپریشن میں فوج کے 2جوان زخمی ہونے کے بعددم توڑ بیٹھے جبکہ جوابی کارروائی میںلشکر طیبہ سے وابستہ ’سی ززمرے ‘کاایک مقامی جنگجوماراگیا۔اطلاعات کے مطابق جنوبی کشمیر کے شوپیواں ضلع میں رات بھر ہونے والی گولی باری میں2 فوجی جوان اور ایک نیا بھرتی جنگجو مارا گیا۔انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وجے کمار نے کہ پولیس کی طرف سے فراہم کردہ ایک مخصوص معلومات کی بنیاد پر، 18 اور19 فروری کی درمیانی رات کو فوج کی ایک آرآر،فورسز اور پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ کءاہلکاروںنے ضلع شوپیان کے ژیرمرگ زینہ پورہ گاؤںکومحاصرے میں لیکرایک مشترکہ جنگجومخالف آپریشن شروع کیا ۔انہوں نے کہا کہ مشق کے بعد کچھ گھروں گھیرے میں لے لیا گیا اور شہریوں کو نکالنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔آئی جی پی کشمیر نے مزیدکہاکہ جنگجومخالف آپریشن کی ابتداءمیں جب تلاشی پارٹی گوہر احمد بٹ کے گھر پہنچی، تو گھر کے مالک نے جان بوجھ کر تلاشی پارٹی کو گمراہ کیا اور اُس نے جنگجوؤںکو اپنے گھر میں پناہ دینے سے انکار کیا۔انہوں نے کہاکہ جب وہ جا رہا تھا،اوراُس سے پوچھ گچھ کی جارہی تھی تو گھر میں پناہ گزین ایک ملی ٹنٹ نے تلاشی پارٹی پر فائرنگ کی، جس سے دو فوجی شدید زخمی ہو گئے۔آئی جی پی کشمیروجئے کمارنے کہا کہ جوابی کارروائی میں لشکر طیبہ کا ایک جنگجو عبدالقیوم ڈار ساکنہ لارو کاک پورہ پلوامہ مارا گیا۔ انہوں نے کہاکہ ایک اے کے رائفل اور ایک پستول سمیت اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔سری نگر میں مقیم وزارت دفاع کے ترجمان نے مارے گئے فوجیوں کی شناخت سنتوش یادو اور سیپ چوان رومیت تاناجی کے طور پر کی، دونوں ایک آر آر وابستہ تھے۔ وزارت دفاع کے ترجمان نے کہاکہ ژیر مر گ زینہ پورہ میں تصادم اس وقت ہوا جب فورسز کی مشترکہ ٹیم نے ہدف کے مقام کی طرف تلاشی تیز کردی۔ چھپے ہوئے ملی ٹنٹوں نے فورسز پر فائرنگ کی جس سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔آئی جی پی نے بتایاکہ جنگجوکی جانب سے کی گئی اچانک فئرنگ میں زخمی ہونے والے دونوں فوجی جوانوں کوسری نگرمیں قائم فوج کے92بیس اسپتال منتقل کیا گیالیکن دونوں زخمی فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔سینئرپولیس آفیسر وجئے کمار نے بتایا کہ ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مکان کے مالک کو انسداد عسکریت پسندی قوانین کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ مار ے گئے جنگجوکی ملی ٹنٹوںکیساتھ کام کر نے کی ایک تاریخ ہے ۔آئی جی پی کشمیرکاکہناتھاکہ اپریل2020میں عبدالقیو م ڈار کے گھر میں ایک انکائونٹر ہواا،جس دورن اُس کو کو گرفتار کیا گیا اور PSA کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ آئی جی پی کشمیروجئے کمارنے بتایاکہ اسے اگست2021 میں رہا کیا گیا لیکن وہ خاموشی سےملی ٹنسیکے لیے کام کرتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی پلوامہ نے کچھ دن پہلے باضابطہ طور پر مطلع کیا تھا کہ عبدالقیوم ڈار گھر چھوڑ کر لشکر طیبہ کے ایک سرگرم جنگجو کے طور پر شامل ہو گیا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ اس کے نتیجے میں عبدالقیوم ڈارکوسی زمرہ کے عسکریت پسند کے طور پر درجہ بندی کی گئی تھی ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

بھکاری بن کرچور گھرمیں داخل ، خاتون کی2 سونے کی انگوٹھیاں چھین کرفرار

Next Post

ٹیولپ گارڈن 20 مارچ کو کھلے گا۔

Related Posts

سازگار موسمی صورتحال کے بیچ امرناتھ یاترا2023بغیر خلل کے جاری

38روزہ سالانہ امرناتھ یاترا 2025:17دن مکمل

*اگنو نے داخلے اور ری-رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 جولائی 2025 تک بڑھا دی

*اگنو نے داخلے اور ری-رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 جولائی 2025 تک بڑھا دی

معیاری تعلیم اور اَساتذہ کی جوابدہی تعلیمی اِصلاحات کی بنیاد ہے۔ چیف سیکرٹری

معیاری تعلیم اور اَساتذہ کی جوابدہی تعلیمی اِصلاحات کی بنیاد ہے۔ چیف سیکرٹری

سکینہ اِیتو نے جموںوکشمیر میں سماگراہ شکھشا کے کام کاج کا جائز ہ لیا

محکمہ سکولی تعلیم جموںوکشمیر نے تعلیم کے نصاب میں سنسکرت شامل کرنے سے متعلق خبر کی تردیدکی

جموں و کشمیر کو دہشت گردی اور منشیات سے پاک بنانے کی ذمہ داری ہر شہری پر عائد ہ

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں میں سنت کمار شرما کی مونو گراف’ اِنڈس واٹر ٹریٹی۔ میررنگ دی فیکٹس“ کا اِجراکیا

پولیس کنٹرول روم سرینگر میں ڈی جی پی کی صدارت میں اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد

پولیس کنٹرول روم سرینگر میں ڈی جی پی کی صدارت میں اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد

Next Post
ٹیولپ گارڈن 20 مارچ کو کھلے گا۔

ٹیولپ گارڈن 20 مارچ کو کھلے گا۔

شوپیان انکونٹر میں مارے گئے اہلکاروں کوخراج عقیدت پیش

شوپیان انکونٹر میں مارے گئے اہلکاروں کوخراج عقیدت پیش

جموں و کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن

جموں و کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail