جہاں جموں وکشمیر پولیس نے رواں سال بھی منشیات فروشوں کیخلاف اپنی مہم جاری رکھی ہے ،وہیں گزشتہ برس یعنی2021اس مہم کے حوالے سے پولیس کیلئے کامیاب ترین رہا،کیونکہ ایک سال میں منشیات کادھندہ کرنے والے افراد اورگروہوں کیخلاف پولیس تھانوںمیں 1132کیس درج کئے گئے، 1672ملزمان یعنی منشیات اسمگلروں کوگرفتار کیاگیا،جن میں سے35پرPSAکے تحت مختلف جیلوںمیں نظربندکردیاگیا۔سال 2021میں جموں وکشمیر پولیس نے بھاری مقدار میںہیروئن،چرس،نشہ اوردیگر نشہ آور مادہ نیز ادویات وانجکشن بھی ضبط کئے ۔جے کے این ایس کے پاس دستیاب تفصیلات کے مطابق جموں وکشمیر پولیس نے سال2021میں منشیات کادھندہ کرنے والے اسمگلروں کیخلاف زودارمہم جاری رکھی ۔پولیس کارراوئیوں کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اورنشہ آورادویات برآمد کرکے ضبط کی گئیں ۔جن میں 152.187کلوگرام ہیروئن،5.514کلوگرام چرس وگانجا،22230.486کلوگرام افیون،پوست،بھنگ بھی شامل ہے جبکہ پولیس کارروائیوں کے دوران 339603نشہ آورکیپسیول،57925نشہ آورادویات کی بوتلیں ،265نشہ آورانجکشن بھی ضبط کئے گئے ۔اس دوران پولیس نے ہندوارہ ،بڈگام اورارنیہ جموںمیں منشیات فروشوں کے ایسے تین گروہوں کابھی پردہ فاش کیا،جو منشیات کی فروختگی سے حاصل ہونے والی رقومات جنگجوؤں کوبطور فنڈس فراہم کرتے تھے ۔ذرائع نے بتایاکہ سال 2021میں منشیات کی بدعت کوسماج سے ختم کرنے کیلئے زوردارمہم چلائی گئی اورمعاشرے کومنشیات کی وباءسے پاک کرنے کی اس جاری مہم میں پولیس کوعوام کابھرپور تعاون بھی ملا۔