مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ کی یقین دہانی کہ اگلے6سے8ماہ کے اندرجموں وکشمیرمیں اسمبلی انتخابات کروائے جائیں گے ،کے ایک روز بعدمرکزی حکومت نے مارچ2020میں قائم حدبندی کمیشن کے معیادکارمیں مزید2ماہ کی توسیع کردی ،جسکی رؤ سے اب کمیشن ھٰذا کواپنی حتمی رپورٹ مئی 2022میں پیش کرنی ہوگی ۔اطلاعات کے مطابق منگل کے روز مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرمیں اسمبلی وپارلیمانی حلقوںکی سرنو حدبندی کیلئے6 مارچ2020میں سپریم کورٹ کی ایک ریٹائرڈ خاتون جج رنجناپرکاش ڈیسائی کی سربراہی میں حدبندی کمیشن تشکیل دیاتھا،جس میں چیف الیکشن کمشنر اورجموں وکشمیرکے الیکشن حکام بھی شامل ہیں ۔کمیشن کوایک سال میں رپورٹ پیش کرنے کوکہاگیاتھالیکن کوروناپھوٹ پڑنے کے باعث ایسا ممکن نہیں ہوپایا،جسکے بعدمرکزی سرکارنے حدبندی کمیشن کے معیادکارمیں دومرتبہ چھ چھ ماہ کی توسیع کردی ۔اب جبکہ کمیشن کی معیادممکنہ طورپرمارچ2022میں مکمل ہونے والی تھی تومرکزی سرکارنے متعلقہ نوٹیفکیشن میں ترمیم کرتے ہوئے کمیشن کواپنی حتمی رپورٹ مکمل کرنے کیلئے مزید2ماہ کاوقت دیا۔مرکزی وزارت قانون و انصاف نے پیر 21 فروری کو حد بندی کمیشن کے معیاد کو2 ماہ کی توسیع دی ہے۔ ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے، مرکزی وزارت قانون و انصاف نے جموں وکشمیرمیں اسمبلی وپارلیمانی حلقوںکی سرنو حدبندی کیلئے مارچ2020میں سپریم کورٹ کی ایک ریٹائرڈ خاتون جج رنجناپرکاش ڈیسائی کی سربراہی میں تشکیل حدبنی کمیشن کا وقت2سال سے بڑھا کر2 سال اور2 ماہ کر کے اپنے سابقہ نوٹیفکیشن میں ترمیم کی ہے۔یہ فیصلہ کمیشن کی مجوزہ حد بندی رپورٹ کے خلاف علاقائی جماعتوں کے احتجاج کے بعد کیا گیا ہے۔ پیپلز الائنس فار گپکر ڈیکلریشن PAGDنے 23 فروری کو کمیشن ھٰذاکی دوسرے مسودہ تجویزپرباہمی صلاح مشورے کیلئے 26فروری کوسری نگرمیں ایک میٹنگ طلب کی ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حدبندی کمیشن کی جانب سے ابتک 2عبوری رپورٹ پیش کئے گئے ہیں ،جن کی رؤ سے جموں وکشمیرمیں اسمبلی حلقوںکی تعدادکو83سے بڑھاکر90کردیاگیا تاہم ان میں سے صو بہ جموںمیں 6اسمبلی نشستوںکااضافہ کیاگیاجبکہ درجہ فہرست ذاتوں وقبائل کیلئے جموں وکشمیرمیں کل16نشستیں مخصوص کی گئی ہیں ۔پیپلز الائنس میں شامل جماعتوں کے علاوہ کانگریس ،اپنی پارٹی اورپیپلز کانفرنس نے حدبندی کمیشن کی تجاویز کویہ کہہ کر مستردکردیاہے کہ یہ غیرقانونی اورعوامی مفادات کے منافی ہیں ۔غور طلب ہے کہ مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے سوموار کوایک نجی نیوز چینل کودئیے گئے انٹرویومیں اسبات کی یقین دہانی کرائی کہ جموں اگلے6سے8ماہ کے اندرجموں وکشمیرمیں اسمبلی انتخابات کروائے جائیں گے۔موصوف نے کہاکہ حدبندی کمیشن نے اپنا کام لگ بھگ مکمل کیاہے ۔