محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں دوران شب ہی برف و باراں کا سلسلہ شروع ہوا۔گلمرگ ،ٹنگمرگ ،شوپیان اورکولگام میں تازہ برف باری ہونے کی اطلاع ملی جبکہ سری نگرسمیت وادی کے بیشتر میدانی علاقوں میں علی الصبح سے تیز اورموسلا دار بارشوں کاسلسلہ جاری ہے ۔متواتر بارشیں ہونے سے سیول لائنز سمیت شہر سری نگر کے کئی علاقوںمیں سڑکوں ،چوراہوں ،بازاروں اورگلی کوچوں میں پانی جمع ہوا،جسکے وجہ سے لوگوںکوچلنے پھرنے میں دشواریوںکاسامنا کرنا پڑا۔بارشوں کاسلسلہ جاری رہنے کے باعث عوامی نقل وحمل اورکاروباری سرگرمیاں بھی اثرانداز ہوئیں ۔ادھرتازہ برف وباراں کے چلتے وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں بہتری واقع ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات نے کچھ بالائی علاقوںمیں ہلکی برف باری اورمیدانی علاقوں میں بارشیں ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ کشمیروادی میں محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے24 گھنٹوں کے دوران موسم کی صورتحال جوں کی توں رہنے کا امکان ہے۔جے کے این ایس کے مطابق کشمیروادی میں سوموار اورمنگل کی درمیانی رات برف وباراںکاسلسلہ شروع ہوگیاجبکہ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی22اور23فروری کوبرف باری اوربارشیں ہونے کی پیشگوئی کی تھی ۔شہر سری نگر سمیت وادی کے بیشتر میدانی علاقوںمیں دوران شب شروع ہوئی بارشوں کاسلسلہ منگل کوپورے دن جاری رہا۔سری نگرمیں لگاتار بارش ہونے سے کئی علاقوںمیں سڑکوں ،چوراہوں ،بازاروں اورگلی کوچوں میں پانی جمع ہوا،جسکے وجہ سے لوگوںکوچلنے پھرنے میں دشواریوںکاسامنا کرنا پڑا۔جبکہ شمالی ،وسطی اورجنوبی کشمیر کے قصبہ جات میں بھی ایسی ہی صورتحال پیداہوئی ۔ دوران شب شروع ہوئی بارشوں کاسلسلہ جاری رہنے کے باعث عوامی نقل وحمل اورکاروباری سرگرمیاں بھی اثرانداز ہوئیں ۔اس دوران معلوم ہواکہ گلمرگ ،ٹنگمرگ ،شوپیان اورکولگام میں دوران شب تازہ برف باری ہوئی۔محکمہ موسمیات نے جانکاری فراہم کی کہ گرمائی دارلحکومت سری نگر جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، جبکہ سری نگرمیں رات کا کم سے کم درجہ حرارت 3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سیاحتی مقام گلمرگ جہاں دوران شب ہی 8 سینٹی میٹر تازہ برف جمع ہوئی تھی، اوریہاں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ادھر سرحدی ضلع کپوارہ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اس دوران معلوم ہواکہ شمالی ،وسطی اورجنوبی کشمیر کے قصبہ جات اوردیہات میں بھی دوران شب شروع ہوئی بارشوں کاسلسلہ جاری رہنے کے باعث عوامی نقل وحمل اورکاروباری سرگرمیاں بھی اثرانداز ہوئیں۔تادم تحریر شہر سری نگراورشمال وجنوب کئی مقامات پر بارشوں کاسلسلہ جاری تھاجبکہ منگل کیصبح سے ہی کچھ بالائی علاقوں میں رک رک رک ہلکی برف باری جاری تھا۔دریں اثناءمحکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے24 گھنٹوں کے دوران موسم کی صورتحال جوں کی توں رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 23 فروری کو بھی ہلکی درجے سے درمیانی درجے کی برف باری اور بارشیں متوقع ہیں۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد موسم میں بہتری واقع ہوسکتی ہے۔