سیاحتی شعبے کے بڑھاوے کیلئے مختص رقومات میں تین گنا اِضافہ ،اِس برس کیلئے 786 کروڑ روپے مختص کئے گئے، 2021-22ء جو کہ گذشتہ برس کے بجٹ مختص سے 509 کروڑ روپے زیادہ ہے
جموں و کشمیر حکومت کے ساتھ ہم آہنگی میں مرکزی حکومت کی متعدد مثبت اور تعمیری اِقدامات کی وجہ سے سال 2021ء میں قومی اور بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد میں کافی اِضافہ دیکھنے کو ملا۔کووِڈ۔19 وَبا کی وجہ سے متاثر معاشی منظر نامے کو احیائے نو کے لئے جموںوکشمیر یوٹی کے طول و عرض میں کئی اِقدامات اُٹھائے گئے۔مرکزی حکومت نے جموںوکشمیر میں سیاحتی شعبے کی ترقی کے لئے ایک بڑے اقدام کے تحت ،یہاں سیاحتی شعبے کے لئے بجٹ میں 786کروڑ روپے کا ریکارڈ بجٹ مختص کیا جو جموںوکشمیر کی سیاحت اور اِس سے منسلک خدمات کو فروغ دینے کی خاطر گذشتہ بجٹ مختص سے 509 کروڑ روپے زیادہ ہے۔اِس کی مناسب سے حکومت جموںوکشمیر نے بھی یہاں سیاحتی شعبے کو مزید محرک اور فروغ دینے کے لئے متعدد اِقدامات کئے ہیں۔حکومت نے جموںوکشمیر میں اِیکو۔ ٹوراِزم کو فروغ دینے کے ایک بڑے اِقدام کے تحت وائلڈ لائف کے تحفظ کے مختلف علاقوں میںسات نئے ٹریکنگ روٹوں کی ترقی کے لئے منظور ی دی ہے ۔ یہ فیصلہ ایک مشترکہ برانڈ اور لوگو کے تحت کشمیر اور جموں صوبوں میں 29فارسٹ ریسٹ ہائوسوں اور انسپکشن ہٹوں کی آن لائن بُکنگ کی بھی اِجازت د ے گا۔رات کی پہلی پرواز18؍ مارچ 2021ء کو سری نگر کے ہوائی اَڈے سے چلنا شروع ہوئی ہے جو ایک نئے دور کی صبح کا آغاز ہے اور باقی ملک کے ساتھ جموںوکشمیر کے ہوائی رابطے میں بھی بہتری آئے گی۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے جولائی 2021ء میں کشمیر گالف کورس میں گولف ٹریننگ اکیڈیمی کا آغاز کیا تاکہ جموںوکشمیر یوٹی میں کھیلوں کے ماحولیاتی نظام کو فروغ دیا جاسکے ۔ 2014ء کے تباہ کن سیلاب کے بعد تاریخی گولف کورس کی بحالی کے لئے یہ ایک بڑا قدم ہے۔ 15 ؍ستمبر 2021 ء کو کشمیر میں چار روزہ جے کے اوپن گالف ٹورنامنٹ کا بھی اِنعقاد کیا گیا تاکہ بڑی تعداد میں گولف کے شائقین کو راغب کیا جا سکے اور جموں و کشمیر کو دنیا کاگالفنگ کیپٹل بنایا جا سکے۔یونائٹیڈ نیشنز ایجوکیشنل ، سائنٹفک اینڈ کلچرل آرگنائزیشن( یو این اِی ایس سی او)نے کرافٹس اور فوک آرٹس کے زُمرے کے تحت تخلیقی شہرکے نیٹ ورک کے حصے کے طور پر سری نگر کو 49 شہروں میں سے منتخب کیا ہے ۔ اِس شمولیت سے شہر کے لئے یونیسکو کے ذریعے عالمی سطح پر اَپنی دست کاری کی نمائندگی کرنے کی راہ ہموار ہونے کا اِمکان ہے ۔ یہ عالمی پلیٹ فارم پر جموں وکشمیر کی ایک بڑی پہچان ہے۔یہ بات قابل ذِکر ہے کہ جموںوکشمیر میں گذشتہ 7 برسوں میں سب سے زیادہ سیاحوں کی آمد درج کی گئی ہے ۔سال 2020ء میں 4.1 لاکھ سیاحوںکے مقابلے میںسال 2021ء میں سیاحوں کی تعداد6.65 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔نومبر میں 1.27 لاکھ سیاحوں کی آمد درج کی گئی جو گذشتہ دہائی کے مقابلے میںسب سے زیادہ ہے۔ سری نگر میں سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت 20مذہبی مقامات کو سیاحوں کی بڑی تعداد کو راغب کرنے کے لئے فیس لفٹنگ اور تزئین و آرائش کے لئے مختص کیا گیا ہے۔شہر کے مجموعی بنیادی ڈھانچے کے معیار کو بلند کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کی شمولیت پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔وزارتِ سیاحت نے سری نگر میں 11سے 13؍ اپریل 2021ء تک ’’ کشمیر کے پوٹینشل کا فائدہ اُٹھانا : جنت میں ایک اور دِن‘‘کا ایک میگاٹوراِزم پروموشن ایونٹ کا بھی اِنعقاد کیا۔ اِس تقریب کا مقصد جموںوکشمیر یوٹی کی سیاحتی مصنوعات کو تفریح، مہم جوئی ، ماحولیات ، شادی ، فلموں اور ایم آئی سی اِی ( ملاقات، ترغیبات ، کانفرنسیں اور نمائشیں ) سیاحت کی منزل کے طور پر پیش کرنا تھا۔ حکومت جموںوکشمیر نے آرکیالوجیکل سروے آف اِنڈیا کے ساتھ مل کر جموں شہر کی سیاحتی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے مُبارک منڈی ہیر ٹیج کمپلیکس ، اَمرسنگھ پیلس اور جموں میں کیبل کار پروجیکٹ کی تزئین و آرائش ، بحالی اور تحفظ کا کام اَنجام دیا۔حال ہی میں چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے 3ماہ کے سیاحتی میلے کے ذریعے 75 نئے سیاحتی مقامات کو فروغ دینے کا اَعلان کیا۔جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے او رسیاحت کو فروغ دینے کے لئے جموں وکشمیر اِنتظامیہ نے 3.5 کروڑ روپے کی لاگت سے پرائم منسٹرڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے تحت بنیادی ڈھانچے کی تعمیر شروع کی ہے۔جموںوکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے جموں وکشمیر حکومت کی طرف سے شروع کئے گئے ایک قابل ذکر اقدام میں دیہی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے مشن یوتھ کے تحت جموں و کشمیر ٹورسٹ وِلیج نیٹ ورک کا آغاز کیا۔ اِس اقدام کا مقصد مشہور تاریخی ، دِلکش ، خوبصورتی اور ثقافتی اہمیت کے حامل 75وِلیج کو سیاحتی وِلیج میں تبدیل کرنا ہے ۔ ایک اور مقصد نوجوانوں کی قیادت میں پائیدار سیاحت ، کمونٹی اَنٹرپرینیور شپ کو فروغ دینا اور بالواسطہ اور بلا واسطہ روز گار کے مواقع فراہم کرنے ،خواتین اور نوجوانوں کو بااِختیار بنانا ہے ۔ یہ سب دیہی معیشت کو فروغ دینے میں مدد کرے گا۔جموںوکشمیر ٹورسٹ وِلیج نیٹ ورک سکیم میں بہت سے فوائد کا اِنتظام کیا گیا ہے جس میںبنیادی ڈھانچے کے کیمپنگ میٹریل او رآلات،ہوم سٹے میں قیام وغیرہ کے لئے 10لاکھ روپے ،فہرست میں شامل کمپنیوں کی طرف سے کسی بھی فلم یا گیتوں کی شوٹنگ کے لئے 10 لاکھ روپے تک اور گیتوںوغیرہ کی شوٹنگ کے لئے مقامی گروپوں کو 2 لاکھ روپے تک شامل ہیں۔جموںوکشمیر حکومت نے یوٹی میں سیاحت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے نئی فلم پالیسی کا آغاز کیا ہے ۔ پالیسی میں جموںوکشمیر فلم ڈیولپمنٹ کونسل ( جے کے ایف ڈی سی ) کے قیام کا تصور کیا گیا ہے۔مزید برآں ، گنگا فیسٹول کی طرز پرریور فیسٹول دسمبر میں منعقد کئے گئے۔ جس کے اِنعقاد سے جموں وکشمیر میں دریائوں کی صفائی اور ان کے تحفظ کے حوالے سے عام لوگوں میں بیداری پید اکرناتھا۔اِنتظامیہ نے دسمبر 2021ء میں سری نگر کے عید گاہ علاقے میں سفاری ٹور کا اہتمام کیا تاکہ کشمیر کے فن کو فروغ دیا جاسکے اور کاریگروں کو فروغ دیا جاسکے جس سے کشمیر کی سیاحتی صنعتی پر بھی اَثر پڑے۔شری ماتا ویشنودیوی شرائین میں یاتریوں کے بہتر اِنتظام کے لئے درشن کی خاطر آن لائن بُکنگ کو لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ رَش کے اِنتظام کے اِقدامات جیسے ریڈیو لہروں پر مبنی آر ایف آئی ڈی ٹریکنگ سسٹم کا اِستعمال کرتے ہوئے مسافروں کے مقام کا پتہ لگانا شرائین میں شروع کیا گیا ہے ۔ بچوں اور بزرگوں کے لئے روپ وے بھی بنائے جائیں گے، جب کہ سکائی واک اور سسپنشن پُل علاقے کے ارد گرد رَش کے انتظام کے لئے بنائے جائیں گے۔جموںوکشمیریوٹی میں مقامی خود حکومت کے حوالے سے 73ویں اور 74ویں آئینی ترمیم کے عمل کے نفاذ کے ساتھ اور تین درجوں میں پنچایتوں کو مالی اختیارات کی تقسیم کے نتیجے میں ضلع کیپکس منصوبوں کی شکل میں وسائل کو متحرک کرنے بلاک اور پنچایت کی سطح پر بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی رفتارمیں تیزی آئی ہے ۔ جموںوکشمیر یوٹی میں سیاحت کو مزید آگے بڑھانے کے لئے سیاحوں کے ہٹوں ، ویو پوائنٹس ، کمیونٹی شیڈ وں سمیت دیگر مفید ڈھانچے تیار کئے گئے ہیں۔یونین ٹیریٹری کے تمام 20 اَضلاع کے لئے ضلعی منصوبوں کی منصوبہ بندی 2020-21ء میں 5,136کروڑ سے بڑھ کر 2021-22 میں 12,600 کروڑ ہو گئی ہے۔مزید برآں عالمی فورم پر دبئی میں ایکسپو 2020کے موقعہ پر جموںوکشمیر ٹوراِزم نے مشرق وسطیٰ اور ملحقہ علاقوں کے شراکت داروں کے ساتھ ایک آئوٹ ریچ میٹنگ کا اہتمام کیا۔یہ تقریب جموںوکشمیر کی سیاحت کی ایک سیریز کا حصہ تھی جس کا مقصد سیاحتی امکانات اور جموںوکشمیر یوٹی کی مختلف سیاحتی مصنوعات کو فروغ دینا تھا۔ اِس کا مقصد مشرق وسطی کے سیاحوں کو جموںوکشمیرکی طرف سے پیش کردہ قدرتی خوبصورتی ، ضیافتیں ، فن ، ثقافت اور دیگر مصنوعات کے لئے راغب کرنا ہے۔مختصراً مرکزی اور یوٹی حکومتوں کی طرف سے شروع کئے گئے اقدامات سے یقینا جموںوکشمیر کو دُنیا بھر میں ایک مثالی سیاحتی مقام حاصل ہوگا۔