سید اعجاز
ترال//وادی کشمیر کے باقی علاقوں کے ساتھ ساتھ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ اونتی پورہ اور ترال میں شدید برف باری ہوئی ہے جس کے نتیجے میں یہاںبجلی کا ترسیلی نظام دوران شب سے ہی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے جبکہ رابطہ سڑکیں مسدود ہوئے ہے جس کے نتیجے میں لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ۔یہاں میدا نی و بالائی علاقوں میں 6اینچ سے ایک فٹ سے زیادہ برف باری ریکارڑ ہوئی ہے۔ادھر علاقے میں گزشتہ شب سے ہی برف باری کی وجہ سے بجلی سپلائی متاثر ہوئی ہے تاہم تاحال ترال میں تقریباً کسی بھی جگہ بجلی بحال نہیں ہوئی تھی۔تاہم محکمہ بجلی کے ایک افسر نے بتایا صبح سویرے سے ہی بجلی بحالی کا کام شروع کیا گیا ہے اور پورا عملہ میدان میں بجلی سپلائی کے کام میں جڑ گیا ہے ۔ادھر سب ضلع ترال کے بیشتر رابطہ سڑکیں برف سے ڈھکی ہے تاہم محکمہ آر اینڈ بی کے دونوں شاخوں نے برف ہٹانے کا کام شروع کیا ہے ۔جبکہ برف ہٹانے کا کام پہلے اہم سڑکوں سے شروع کیا گیا اور برف ہٹانے کا سلسلہ برابر جاری ہے ۔اس رپورٹ کو مکمل کرنے تک بیشتر اہم سڑکوں سے برف نہیں ہٹایا گیا تھا محکمہ نے بتایا پہلے ہسپتال اور بڑے شاہرائوں کے ساتھ جوڑنے والے سڑکوں سے برف ہٹایا گیا ہے ۔
پاری بل ترال اور ہرد میر میں 2مکانوں کو شدید نقصان
لاڈ یار میں درخت اکھڑ گئے ،کوئی جانی نقصان نہیں ،افراد خانہ ،بچ نکلے
ترال میں دوران شب کی شدید برف باری کے باعث پاری بل ترال میں مشتاق احمد شیخ ولد حبیب اللہ کا رہائشی مکان کا چھت برف باری کی وجہ سے گر گیا ہے جس کے نتیجے میں مکان کی کھڑکیاں ٹوٹ گئی اور دیواروں میںشگاف پڑنے کے ساتھ ساتھ پانی اندر جمع ہوا جس کی وجہ سے کنبہ بے گھر ہوا ہے ۔اس واقعے میںافراد خانہ معجزاتی طور بچن نکلے جبکہ مکان ناقابل رہائش بن گیا ہے ۔ادھر ہرد میر ترال میں بھی ایک درخت حاجی نذیر احمد وانی کے مکان پر گر آیا ہے جس کے نتیجے میں مکان کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ تاہم کنبہ معجزاتی طور بچ نکلے ۔ادھرکانلی محلہ لاڑیار ترال میں 2بڑے اخروٹ کے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے تاہم یہاں بھی ایک ایک بڑا حادثہ ٹل گیا ہے ۔