منگل, ستمبر ۲۶, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

’ آپ کا موبائیل ہمارا دفتر‘ ایپ 15 دِنوں کے اَندرمتعارف کی جائے گی

by Srinagar Mail
24/02/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج محکمہ سے کہا کہ وہ یوٹی ڈیش بورڈ اور ’’ آپ کا موبائیل ہمارا دفتر‘‘ایپ کی ڈیولپمنٹ کو تیز کرے تاکہ جموںوکشمیر کو اَگلے تین ماہ میں مکمل طور پر ڈیجیٹل بنایا جاسکے۔اُنہوں نے اِن باتوں کا اِظہار یوٹی ڈیش بورڈ کی ترقی کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ میٹنگ میں کیا۔میٹنگ میں آئی ٹی سیکرٹری اور شناخت شدہ خدمات پر مبنی محکموں کے سیکرٹریوں نے شرکت کی۔پورٹل کا مقصد سرکاری محکموں کی مختلف ترقیاتی سکیموں اور سرگرمیوں کی پیش رفت پر نظر رکھنا ہوگا اور جموںوکشمیر حکومت کے اعلیٰ اَفسران کو سِنگل پوائنٹ ویو اور نگرانی کے قابل بنائے گا۔سکیموں کی عمل آوری کا انداز متعلقہ محکموںکی طرف سے شناخت کئے گئے اور مقرر کردہ اہم کارکردگی کے اِشاریوں کی بنیادپر مقررہ وقت کی بنیاد پر کیا جائے گا۔چیف سیکرٹری نے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ سے ڈی جی جی آئی ڈیش بورڈ کو 50 اِشارے اور 140 ڈیٹا پوائنٹس کے ساتھ مربوط کرنے سے یوٹی ڈیش بورڈ کے ساتھ 55 مستفید ہونے والی سکیموں کو بھی شامل کرنے کے لئے کہا تاکہ یوٹی ڈیش بورڈ کو مقررہ وقت میں تمام سکیموں کے لئے وَن سٹاپ ویونگ / مانیٹرنگ پلیٹ فارم بنایا جاسکے ۔اُنہوں نے کہا کہ ڈیش بورڈ کے دائرہ کار کو آگے بڑھاتے ہوئے تمام محکموں کو تفویض کردہ ڈیلیوریبل سمیت مزید سکیموں اور خدمات کو شامل کر کے مزید بڑھایا جاسکتا ہے۔اِس سے قبل آئی ٹی سیکرٹری پریرنا پوری نے ڈیش بورڈ کو تیار کرنے میں حاصل ہونے والی پیش رفت پر ایک چھوٹی پرزنٹیشن پیش کی اور اِس پہل اور ’’ یووَر موبائیل آئوٹ آفس‘‘ ایپ کو رول آئوٹ کرنے کے لئے اُٹھائے جانے والے اِقدامات کا خاکہ پیش کیا۔پریرنا پوری نے کہا کہ ’’ آپ کا موبائیل ہمارا دَفتر‘‘ ایپ ترقی کے آخری مراحل میں ہے اوراسے جلد متعارف کیا جائے گا۔اُنہوں نے کہا کہ شروع میں اس ایپ کو صرف پانچ سروسز آن لائن اینڈ ٹو اینڈ کی بنیاد پر فراہم کرنے کے قابل بنائے جائیں گے اور اس عمل میںسیکھے گئے اسباق کی بنیاد پر خدمات کیتعداد کو آگے بڑھایا جائے گا۔ڈاکٹرارون کمار مہتا نے محکمہ سے کہا کہ وہ 15 دنوں کے اندر پانچ خدمات کے ساتھ ’’ آپ کا موبائل اور ہمارا دَفتر‘‘ایپ لانچ کرے ۔ چیف سیکرٹری نے محکمہ کو مشورہ دیا کہ وہ اس ایپ پر امنگ ایپ پر دستیاب 200 خدمات فراہم کرنے کے امکانات کو بھی تلاش کرے۔اُنہوں نے محکمہ سے کہا کہ وہ لوگوں کے فائدے کے لئے ایپ کی افادیت کے بارے میں میڈیا مہم چلائے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے جاری ڈیجیٹل پش سے گورننس اور عوامی خدمات کی فراہمی کو پائیدار بنیادوں پر بہتر بنایا جائے گا۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

سونہ وار سرینگر اور پلوامہ میں آتشزدگی

Next Post

جموں و کشمیر حکومت سب کیلئے صحت کے ہدف کیلئے پُرعزم :منوج سنہا

Related Posts

جنوبی کشمیر کے 4نوجوان اُردو صحافی نیشنل ایوارڈ کے لئے مبتخب

جنوبی کشمیر کے 4نوجوان اُردو صحافی نیشنل ایوارڈ کے لئے مبتخب

صوبائی کمشنر کشمیر نے صحت ، سکولی تعلیم اور ایف سی ایس اور سی اے محکموں کے کام کاج کا جائزہ لیا

صوبائی کمشنر کشمیر نے صحت ، سکولی تعلیم اور ایف سی ایس اور سی اے محکموں کے کام کاج کا جائزہ لیا

چیف سیکرٹری نے جمبو چڑیا گھر کی طرف زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے جامع حکمت عملی اِختیار کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا

چیف سیکرٹری نے جمبو چڑیا گھر کی طرف زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے جامع حکمت عملی اِختیار کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا

ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے ’سوچھتا ہی سیوا ‘مہم کے تحت ’شجرکاری مہم ‘کا آغاز کیا

ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے ’سوچھتا ہی سیوا ‘مہم کے تحت ’شجرکاری مہم ‘کا آغاز کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے مکیش سنگھ اور انو پما پانڈے کی کتاب ” کرس آف دی پیر “ کی رسم رونمائی کی

لیفٹیننٹ گورنر نے مکیش سنگھ اور انو پما پانڈے کی کتاب ” کرس آف دی پیر “ کی رسم رونمائی کی

جموں و کشمیر میں ملک دشمن سرگرمیوں پر گہری نظررکھنے کے لئے نیاقدم

جموں و کشمیر میں ملک دشمن سرگرمیوں پر گہری نظررکھنے کے لئے نیاقدم

Next Post
جموں و کشمیر حکومت  سب کیلئے صحت کے ہدف کیلئے پُرعزم :منوج سنہا

جموں و کشمیر حکومت سب کیلئے صحت کے ہدف کیلئے پُرعزم :منوج سنہا

جموں وکشمیر میں  کورونا وائرس سے مزید 104افرادمتاثر، ایک مریض فوت

جموں وکشمیرمیں مزید100افراد کا کووڈ ٹیسٹ مثبت

لیفٹنٹ گورنرکی صدارت میں انتظامی کونسل کی میٹنگ منعقد

لیفٹنٹ گورنرکی صدارت میں انتظامی کونسل کی میٹنگ منعقد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail