حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے100نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے30کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 70کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد4,52,647تک پہنچ گئی ہے۔اِسی دوران آج مزید182اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے90افراداور کشمیر صوبے کے92افرادشامل ہیں۔آج بلیگ فنگس یامیوکور مائیکوسِس(mucormycosis) کا آج کوئیمعاملہ سامنے آیا ہے ۔یوٹی میں تصدیق شدہ معالات کی تعداد 51ہےجموںوکشمیر یوٹی میں دستیاب پہلی اور دوسری سطح کے مخصوص کووِڈ 4,838 بستروں میں سے 44یعنی 0.98 فیصد بیڈو ں پر زیر علاج ہے۔کووِڈ ویکسی نیشن کے بارے میں بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 15,747کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں جس سے ٹیکوں کی مجموعی تعداد 2,14,27,100تک پہنچ گئی ہے ۔اِس کے علاوہ جموں و کشمیر میںزائد اَز 18 برس عمر کی صد فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اَب تک نوول کورونا وائرس کے4,52,647معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے)1,365صوبہ جموں میں 764 اور کشمیر صوبے میں601)سر گرم معاملات ہیں۔اَب تک 4,46,534اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,747تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,423کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,324کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 2,30,05,424ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 23؍فروری 2022ءکی شام تک2,25,52,777نمونوں کی رِپورٹ منفی اور 4,52,647 نمونوں کی رِپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔علاوہ ازیں اَب تک60,73,281افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں33,791اَفراد کو گھریلو قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔1,365فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ4,47,245اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق55,86,132اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران آج ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے ضلع سری نگر میں12ضلع بارہمولہ میں05 ،ضلع بڈگام میں 06،ضلع کپواڑہ میں 02،ضلع اننت ناگ میں 03 ،ضلع بانڈی پورہ میں 02نئے معاملات درج کئے گئے۔پلوامہ ،گاندربل،کولگام اورشوپیان اضلاع سے مثبت معاملات کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے۔اِسی طرح جموں میں29،ضلع اودھمپور میں03،ضلع راجوری میں01،ضلع ڈوڈہ میں25،ضلع کٹھوعہ میں 06،ضلع سانبہ میں 01،ضلع پونچھ میں 01اور ضلع رام بن میں04ے معاملات آج سامنے آئے ہیں ۔کشتواڑاور رِیاسی اضلاع سے کسی مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں آئی ہے۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کووِڈ ۔19ہیلپ لائین نمبرات پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں تاکہ اُنہیں ضرورت پڑنے پر صحیح طبی مشورہ دیا جاسکے۔دریں اثنأ لوگ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران چوبیس گھنٹے کام کرنے والی مفت ایمبولنس خدمات سے اَپنی دہلیز پر فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔اِس ایمبولنس خدمت کا ٹول فری نمبر ہے 108 ۔حاملہ خواتین اور بیمار بچے ٹول فری نمبر 102 پر کال کر کے مفت ایمبونس خدمات سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ لوگ عام قومی سطح کے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1075 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ 0191-2549676 ( جموں کشمیر کیلئے ) ،,0191-2674444,0191-2674115 0191-2520982 ( صوبہ جموں ) ، 0194-2440283 اور 0194-2430581 ( صوبہ کشمیر ) کیلئے قائم کئے گئے ہیں اور لوگ نوول کوروناوائرس(کووِڈ۔19)سے متعلق جانکاری اِن نمبرات پر حاصل کرسکتے ہیں۔کسی بھی قسم کی کووِڈ۔19 اِستفسار کے لئے براہِ کرم www.covidrelief.jk.gov.in پر لاگ اِن کریں۔ قارئین ڈی آئی پی آر جے اینڈ کے کے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ@diprjk،ویب سائٹ: http://www.jkdirinf.in، ویب پورٹل :jkinfonews.com اور فیس بُک @JKInformationOfficial پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔