پیر, جولائی ۷, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

روس نے یوکرین پر حملہ کر دیا

مداخلت کرنے والے ممالک کو نتائج بھگتنا ہوںگے:ولاد میرپوتن

by Srinagar Mail
24/02/2022
A A
روس نے یوکرین پر حملہ کر دیا
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

روس نے جمعرات کو یوکرین پر حملہ کردیا اور روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے دنیا کے دیگر ممالک کو اس معاملے میں مداخلت نہ کرنے کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے ایسا کیا تو انہیں اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے اس کے بعد یوکرین نے روس پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین اپنا دفاع کرے گا اور جیت بھی جائے گا یوکرین نے روسی طیاروں کو مار گرانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال قابو میں ہے اور دنیا بھر کے ممالک پر زور دیا کہ وہ روس پر پابندیاں لگا کر اسے تنہا کر دیں۔ جوائنٹ فورسز کمانڈ کے مطابق فوج نے آج پانچ روسی طیارے اور ہیلی کاپٹروں کو مار گرایا ہے۔ یہ حملے کا مناسب جواب ہے۔ اس حملے میں ہمارے دشمن کو بہت نقصان اٹھانا پڑے گا۔دریں اثنا یوکرین کے وزیر خارجہ دیمترو کولیبا نے روسی حملے کو’جارحیت کی جنگ‘ قرار دیتے ہوئے اپنے اتحادیوں سے فوجی اور انسانی مدد کی اپیل کی ہے۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ انہوں نے امریکی صدر جو بائیڈن، جرمن چانسلر اولاف شولز، یورپی یونین کونسل کے صدر چارلس مشیل، پولینڈ کے صدر آندریج ڈوڈا اور برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن سے بات کی ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پوتن کو روکنے، پوتن مخالف اتحاد بنانے، فوری پابندیاں لگانے اور یوکرین کے لیے فوجی اور انسانی امداد کے لیے فوری طور پر کارروائی کرے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ روس کو امن قائم کرنے پر مجبور کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے۔یوکرین کے صدر نے روس کی طرف سے جنگ شروع کرنے کے بعد ملک کے نام ایک پیغام میں کہا میں نے ابھی امریکی صدر سے بات کی ہے اور انہوں نے یوکرین کو بین الاقوامی امداد فراہم کرنے کی تیاری کر لی ہے۔فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی فوج نے فوجی اڈوں پر زبردست حملے شروع کر دیے ہیں۔ روس نے کیف کے قریب بورسپیل ہوائی اڈے پر میزائل داغے ہیں اور اسی طرح کے حملے دوسرے ہوائی اڈوں پر بھی کیے گئے ہیں۔ یوکرین کی فوج روسی فضائی حملوں کا جواب دے رہی ہے۔ بی بی سی نے کیف کے ایک بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ فوج نے یوکرین کے جنوبی بندرگاہی شہر اوڈیسا میں روسی چھاتہ بردار طیاروں کے اترنے کی خبروں کی تردید کی ہے۔کیف میں صبح سویرے کروز میزائل داغے گئے اور اوڈیسا میں بھی فوج کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔ اہلکار نے بتایا کہ روسی فوج روسی سرحد سے تقریباً 25 کلومیٹر دور خارکیو میں یوکرائن کی سرحد میں داخل ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں یوکرین کی وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کچھ میزائل کیف میں یوکرین کے ملٹری میزائل کمانڈ سینٹرز اور ملٹری ہیڈ کوارٹر پر گرے۔دوسری جانب روس کی وزارت دفاع نے یوکرین کے شہروں پر حملوں کی خبروں کی تردید کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی طیاروں نے یوکرین میں فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا تھا۔ متعدد رپورٹس میں یوکرائنی حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ روس کے ساتھ بیلاروس بھی اس حملے میں شامل ہو گیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ یوکرین کے شمالی اور جنوبی دونوں حصوں پر حملے ہوئے ہیں۔دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹویٹ کرکے روسی حملے کی مذمت کی اوراسے غیر ضروری اور نامناسب قرار دیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ G-7 اور اپنے اتحادیوں کے رہنماؤں سے ملنے جا رہے ہیں۔ روس پر سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ اس دوران انہوں نے واضح کیا کہ وہ یوکرین اور یوکرینی باشندوں کو امداد فراہم کرتے رہیں گے۔ینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہاکہ روس نے یوکرین پر بڑا حملہ کیا ہے، جو بغیر کسی وجہ کے کیا گیا ہے۔ یہ حملہ یوکرین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی صریح خلاف ورزی ہے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

Russia attacks Ukraine

Next Post

محکمہ موسمیات کی تازہ پیش گوئی : درمیانی درجے کی بارش اور برف باری کاامکان

Related Posts

جموں و کشمیر میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا

سکینہ اِیتو نے جی ڈِی سی پلوامہ میں نیٹ کے کامیاب طلبائ،دسویں اور بارہویں جماعت کے ہونہار طلبا¿ کو مُبارک باد دی

گرمائی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ اتوار کو متوقع: وزیر تعلیم سکینہ ایتو

کشمیر میں سوج آگ اُگل رہا ہے شہر و دیہات میں شدت کی گرمی سے ہاہا کار

کشمیر میں سوج آگ اُگل رہا ہے شہر و دیہات میں شدت کی گرمی سے ہاہا کار

پی ڈی پی زونل صدر ترال دل کا دورہ پڑنے سے فوت

پی ڈی پی زونل صدر ترال دل کا دورہ پڑنے سے فوت

سالانہ امرناتھ یاترا 2023:2راستوں پرہونگے یاتریوں کیلئے120لنگرخانے

سالانہ امر ناتھ یاترا2025۔اب تک 20ہزارسے زیادہ عقیدت مند پہنچے: ایل جی منوج سنہا

سر ی نگرمیں مسلسل تیسرے سال 8ویں محرم کاروایتی جلوس برآمد، ہزاروں عزاداروں کی پُرجوش شرکت

سر ی نگرمیں مسلسل تیسرے سال 8ویں محرم کاروایتی جلوس برآمد، ہزاروں عزاداروں کی پُرجوش شرکت

Next Post

محکمہ موسمیات کی تازہ پیش گوئی : درمیانی درجے کی بارش اور برف باری کاامکان

نہرترال میں بابا شکور الدین ؒکا عرس منایا گیا

نہرترال میں بابا شکور الدین ؒکا عرس منایا گیا

ہاری پاری گام ترال میں تیندواگاو خانے میں داخل 15بھیڑ ہلاک متعدد زخمی،محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے جھال نصب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail