محکمہ موسمیات نے جمعرات کوایک اورپیشگوئی کرتے ہوئے کہاکہ جمعہ اور ہفتہ کو جموں و کشمیر میں کہیں کہیں درمیانی بارش اور برف باری کاامکان ہے ہے۔جے کے این ایس کے مطابق محکمہ موسمیات کے ماہرکی جانب سے موسمیاتی صورتحال بگڑنے کی تازہ پیش گوئی کشمیر میں منگل اوربدھ کی درمیانی رات شدید برف باری کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے سری نگر کے دفتر کی پیش گوئی کے مطابق،بدھ کی رات سے بارش اوربرف باری میں نمایاں کمی آئی ہے لیکن جمعرات کوکشمیراورجموں صوبے کیساتھ ساتھ خطے لداخ میں بھی موسم ابر آلود مگرخشک رہا۔ محکمہ موسمیات کے ایک ذمہ دار نے کہا کہ وہ دن کے آگے بڑھنے کے ساتھ ہی مرئیت میں بتدریج بہتری کی توقع کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ آج یعنی جمعہ اور کل یعنی سنیچرکوجموں وکشمیرمیں کہیں کہیںپر ہلکی ودرمیانہ درجے کی بارش اوربرفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس کے بعد، فروری کے آخر تک بنیادی طور پر خشک موسم کا امکان ہے۔ادھر منگل اوربدھ کی درمیانی رات بھاری برف باری ہونے کے بعدکشمیر وادی میں دن اوررات کے درجے حرارت میں پھرکمی واقعہ ہوگئی ،جسکے باعث لوگوںنے پھر بھاری بھرکم گرم کپڑے زیب تن کرلئے ۔جے کے این ایس کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگرمیں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران22.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ بدھ اورجمعرات کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت 0.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جواسے پہلے ایک رات0.0ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران7.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں بدھ اورجمعرات کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب بھی یی درجہ حرارت ریکارد ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران16.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے،میں بدھ اورجمعرات کی درمیانی رات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب منفی0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران15.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میںبدھ اورجمعرات کی درمیانی رات میں کم سے کم درجہ حرارت 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب 0.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران28.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں بدھ اورجمعرات کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت0.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب 0.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔دریں اثنا کشمیروادی میں جمعرات کے روز موسم مجموعی طور پر خشک مگر ابر الود رہا۔