بشارت رشید
ترال//جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال کے پانچ کلو میٹر دور نہر نامی گائوں میں بابا شکور الدینؒ کا سالانہ عرس پاک عقیدت و احترام کے ساتھ منایاگیا ہے ۔جہاں ترال کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ہے۔ اس دوران عقیدت مندوں نے بابا شکور الدین ؒ کے آستان عالیہ پر حاضری دیکر چندہ جمع کرنے کے ساتھ ساتھ شمع جلا کر اپنے عقدیت کا اظہار کیا ہے۔آستان کے منتظمین نے بتایا اس دن کے موقعے پر یہاں ترال،شالی درمن،کھاسی پورہ،مونگہامہ،ماچھامہ،چھانکتار،پانزو،دھوبی ون وغیرہ علاقوں سے عقیدت آتے ہیں اور حاضری دیتے ہیں ۔