سید اعجاز
ترال//جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے کے نصف درجن سے زیادہ گائوں دیہات میں تین روز گزر جانے کے باوجوف بجلی سپلائی بحال نہیں ہوئی ہے جس کی وجہ سے مقامی آبادی اس برف باری میں طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں ۔مقامی لوگوں نے بتایا برف باری والی رات کو یہاں بجلی غائب ہوئی ہے تاہم تین روز گزر جانے کے باجودعلاقے میں سپلائی بحال نہیں ہوئی ہے جس کی وجہ سے مقامی ہاری پاریگام ،چھکوٹ ۔کیگام ۔چرسو،سیل ،لارموہ،وغیرہ علاقوں کی آبادی کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔اس دوران محکمہ ایگزیکٹو انجینئر اونتی پورہ الطاف احمد نے بتایا علاقے میں بجلی کے ترسیلی نظام کو شدید نقصان پہنچا تھا جس کو ٹھیک کرنے کا کام3روز سے مسلسل جاری رہا ہے ۔انہوں یقین دلایا سنیچر کے روز ان علاقوں میں بجلی سپلائی بحال ہوگی ۔