سید اعجاز
ترال// بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی جے پی ) کے کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے منگل کے روز ترال کے ماحچھہامہ اور ناگہ بل علاقوں کا دورہ کر کے یہاں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیاہے ۔ اس دوران یہاں مقامی لوگوںنے بی جے پی ترجمان کو بتایا مقامی ناگہ بل نامی گائوں سے نصف درجن کے قریب گائوں دیہات کی ارضی کو سنچائی کرنے والے پانی کو محکمہ جل شکتی جبری طور نلوں کے ذریعے دوسرے گائوں میں پہنچانا چاہتا ہے ۔لوگوں نے بتایا اگر چہ انہوں نے اس فیصلے کے خلاف حال ہی میں احتجاج بھی کیا ہے تاہم اس کے باجود بھی محکمہ اپنے فیصلے پر بضد ہے ۔ اس دوران ٹھاکر نے لوگوں کو یقین دلایا کہ گائوں کے کل پانی کے صرف 25 فیصدبچ گئے ہیں جو یہاں کے مقامی لوگ پینے اور زراعت کے مقصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں، اسے چھینا نہیں جائے گا۔ بی جے پی اس معاملے کو اعلیٰ حکام کے ساتھ ترجیحی بنیادوں پر اٹھائے گی۔انہوں نے ماحچھہامہ ترال میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کیا ہے جہاں مرد، خواتین اور بچوں کی ا یک بڑی تعداد میں بی جے پی جے کے ترجمان کی تقریر سننے کے لیے جمع تھے۔ ان کے ہمراہ ضلع صدر پلوامہ سجاد رینہ اور دیگر پارٹی کارکنان بھی موجود تھے ۔اس موقع پر میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے ٹھاکر نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ ماحچھامہ میں 75فیصد آبی وسائل پہلے ہی محکمہ پی ایچ ای استعمال کر رہا ہے جبکہ صرف 25 فیصد باقی رہ گیا ہے۔انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ باقی 25فیصد آبی وسائل علاقے کی زرعی اراضی کو پینے اور سیراب کرنے کے لیے رکھے جائیں گے اور وہ ذاتی طور پر اس معاملے کی پیروی کریں گے۔ ٹھاکر نے جے کے ایل جی منوج سنہاجی، ڈویڑنل کمشنر کشمیر پی کے پول، ڈپٹی کمشنر پلوامہ، اور پی ایچ ای کے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ باقی ماندہ پانی کو ترال کے ماحچھہامہ کے مقامی لوگوں کے دستیاب رکھا جائے ۔ انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ تمام مسائل کو مقررہ وقت میں حل کیا جائے گا کیونکہ وہ متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ اس کو اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے پرعزم ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ویژن اور مشن پر پورے ملک میں من و، عن عمل کیا جا رہا ہے اور جے کے خصوصی توجہ کا مرکز ہے۔