جمعہ, جولائی ۴, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

منشیات فروشوں کی جائیداد ضبط کرنے کا منصوبہ زیرغور

by Srinagar Mail
03/03/2022
A A
منشیات فروشوں کی جائیداد ضبط کرنے کا منصوبہ زیرغور
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

ضلع ترقیاتی کمشنرسری نگر اعجاز اسد کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کی جائیداد کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ضبط کیا جائے گا اور اس پر بھی کام شروع کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ سری نگر میں ہونے والے اسی فیصد جرائم کا تعلق منشیات سے جڑا ہوا ہے لہذا اس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی خاطر بڑے پیمانے پر مہم شروع کی گئی ہے۔اس موقع پر ایس ایس پی سری نگر راکیش بلوال نے کہاکہ منشیات کے کاروبار کے لئے استعمال میں لائی جارہی جائیداد یا منشیات کے پیسے سے بنائی گئی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کو ضبط کرنے کی خاطرمحکمہ مال کو آگاہی فراہم کی گئی ہے۔ان باتوں کا اظہار ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی نے سری نگر میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر اعجاز اسد نے بتایا کہ پچھلے کئی دنوں سے ضلع انتظامیہ اور پولیس نے مشترکہ طورپر منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون شروع کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پچھلے دو دنوں کے دوان ایک درجن سے زائد جگہوں پر چھاپے ڈالے گئے جس دوران بڑی مقدار میں قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔اْن کے مطابق ضبط شدہ قابل اعتراض مواد کی جانچ پڑتال کے دوران پولیس کو بہت سارے سراغ ملے ہیں۔اعجاز اسد نے بتایا کہ منشیات فروشوں کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کو بھی این ڈی بی ایس ایکٹ کے تحت ضبط کیاجائے گا اور اس پربھی کام شروع کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ منشیات متاثرین کی سرکاری اسکیموں کے تحت باز آباد کاری کی جائے گی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے کہاکہ سری نگر میں ہونے والے 80 فیصد جرائم کا تعلق منشیات سے جڑا ہوا ہے لہذا اس کا قلع قمع کرنا اب ناگزیر بن گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف مہم جاری رہے گی اور کسی کو بھی نوجوان نسل کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔موصوف ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ جموں وکشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے بھی احکامات جاری کئے کہ منشیات کے کاروبار کو پوری طرح سے ختم کرنے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اْٹھائے جائیں۔اس موقع پر ایس ایس پی سری نگر راکیش بلوال نے کہا کہ منشیات کے ساتھ بلواسط یا بلاواسط طورپر جڑے افراد کو اب بخشا نہیں جائے گا۔انہوں نے کہاکہ سری نگر پولیس نے ضلع انتظامیہ کے اشتراک سے شہر بھر میں بڑے پیمانے پر منشیات مخالف مہم شروع کی ہے جس کے زمینی سطح پر ثمر آور نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ایس ایس پی نے بتایا کہ منشیات کے لئے استعمال کی جانے والی یا منشیات کے پیسے سے بنائی گئی جائیداد کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ضبط کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ متعدد منشیات فروشوں کی جائیداد کی شناخت کی گئی ہے اور بہت جلد اْن کے خلاف کارروائی ہوگی۔انہوں نے مزید کہاکہ محکمہ مال کو بھی اس بارے میں آگاہی فراہم کی گئی ہے اور بہت جلد اْن کی جائیدادوں کو سیل کیا جائے گا۔لاٹری کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ایس ایس پی نے بتایا کہ یہ غیر قانونی کام ہے۔انہوں نے بتایا کہ پچھلے کئی دنوں کے دوران سری نگر پولیس نے قمار بازوں کے خلاف دس ایف آئی آر درج کئے ہیں۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

جموں وکشمیر ترقی کی راہ پر گامزن

Next Post

کولگام میںمسلح افراد کے حملے میں پنچ ہلاک

Related Posts

چیمبر آف کامرس اینڈ اِنڈسٹری جموںکے ایک وفد نے اس کے صدر ارون گپتا کی قیادت میں آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاسے ملاقات کی

چیمبر آف کامرس اینڈ اِنڈسٹری جموںکے ایک وفد نے اس کے صدر ارون گپتا کی قیادت میں آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاسے ملاقات کی

سکینہ اِیتو نے جی ڈِی سی پلوامہ میں نیٹ کے کامیاب طلبائ،دسویں اور بارہویں جماعت کے ہونہار طلبا¿ کو مُبارک باد دی

سکینہ اِیتو نے جی ڈِی سی پلوامہ میں نیٹ کے کامیاب طلبائ،دسویں اور بارہویں جماعت کے ہونہار طلبا¿ کو مُبارک باد دی

مرکزی وزیر راجیو رنجن اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مشترکہ طور پر جموںوکشمیر میں مویشی پالن اور ماہی پروری کے شعبے کا جائزہ لیا

مرکزی وزیر راجیو رنجن اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مشترکہ طور پر جموںوکشمیر میں مویشی پالن اور ماہی پروری کے شعبے کا جائزہ لیا

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

Next Post

کولگام میںمسلح افراد کے حملے میں پنچ ہلاک

طویل مدت سے ویران وادی کے تعلیمی اداروں میں لوٹ آئیں رونقیں

طویل مدت سے ویران وادی کے تعلیمی اداروں میں لوٹ آئیں رونقیں

میونسپل کمیٹی ترال کی جانب سے ’’سوچھ سٹی ‘‘مہم کا آغاز

میونسپل کمیٹی ترال کی جانب سے ’’سوچھ سٹی ‘‘مہم کا آغاز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail