جموںوکشمیر اِنتظامیہ نے جموںوکشمیر میں اہل آبادی کو کووِڈ۔19 ٹیکے لگانے کی اَپنی کوشش میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا۔اِس سمت میں حکومت نے جموںوکشمیر یوٹی کی پوری اہل آبادی کو ٹیکہ لگانے کے لئے گھر گھر مہم ’’ ہر گھر دستک‘‘ شروع کی ۔گذشتہ برس نومبر میں شروع کی گئی ’’ ہر گھر دستک ‘‘ مہم تمام غیر ویکسین شدہ معاملات کی کوریج پر توجہ مرکوز کرتی ہے ۔ اِس کے علاوہ کووِڈ مناسب طرزِ عمل ( سی اے بی ) اور ماسک کی اہمیت کے حوالے سے حساسیت کو یقینی بنانا ہے۔مہم کا بنیادی مقصد تمام مستفید اَفراد کو کووِڈ ویکسی نیشن کی پہلی خوراک دینا ہے اور اگست اور ستمبر2021ء میں دی گئی خوراکوں کے تناظر میں ہدف منصوبہ بندی کرنا ہے تاکہ ویکسی نیشن کی تیزی سے اِضافہ کرتے ہوئے دوسری خوراک کے لئے واجب الاد تمام مستحقین کی کوریج کو یقینی بنایا جاسکے۔ اِ س کے علاوہ مہم بیداری پیدا کرنے اور نچلی سطح پر عملانے والی اہم سرکاری سکیموں کو اُجاگر کرنے پر بھی توجہ مرکوز کرتی ہے۔اِس مہم کے تحت غرباء کے لئے صحت دیکھ دیکھ سکیموں کی ٹارگٹ ڈیلیوری کو تیز کرنے اور مشن موڈ میں اہل اِستفادہ کنند گان کی صد فیصد سیچوریشن کو یقینی بنانے پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔یہ مہم جموں وکشمیر یوٹی میں کووِڈ۔19 ویکسین کی دوسری خوراک کے اِنتظام کے دوران کام آتی ہے کیوں کہ جب یہ مہم شروع کی گئی ہے تو جموںوکشمیر اِنتظامیہ اَپنی آبادی کو کووِڈ۔19 ویکسین کی پہلی خوراک سے ٹیکہ لگانے کے پیشروں میں شامل ہے۔ضلعی اِنتظامیہ نے اِس اِقدام پر بہتر اَنداز میں کام کیا اور تمام غیر ویکسین شدہ لوگوں کو آئی سی ڈی ایس کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لئے مہم شروع کی جہاں ہیلتھ کیئر ورکروں ، سی ایس اِی ،وِی ایل اِی اور آئی سی ڈی ایس کی ٹیمیں گھر گھر جاکر لوگوں کو دوسری خوراک کے لئے ٹیکے لگائیں۔’’ ہر گھر دستک ‘‘ کا مقصد دیہی پس منظر سے تعلق رکھنے والے غریب کنبوں کا اَحاطہ کرنا اور صحت کی ہنگامی صورتحال کے دوران سستی صحت سہولیات تک آسان رَسائی سے زیادہ کوریج کو یقینی بنانا ہے۔یہ گھر مہم آیوشمان بھارت سکیم کے تحت صد فیصد اِندراج حاصل کرنے پر بھی توجہ مرکوز کرتی ہے ۔ اِس مہم سے زیادہ سے زیادہ نتائج حاصل کرنے کے لئے صحت دیکھ ریکھ کرنے والے کارکنوں نے جموںوکشمیر یوٹی کے ہرفرد کا اَحاطہ کرنے کے لئے علاقے کی طول و عرض کا سفر کیا۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی قیادت میں جموںوکشمیر اِنتظامیہ نے اِس بات کو یقینی بنایا ہے کہ جموں وکشمیر یوٹی میں صحت دیکھ ریکھ ہر ایک کے لئے قابلِ رَسائی ہونی چاہیے۔کووِڈ ویکسین اہل آبادی کو ٹیکہ لگانے میں جموںوکشمیریوٹی رِیاستوں اور یوٹیوں میں سب سے آگے رہا ہے ۔جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ ’’ ہر گھر دستک ‘‘ مہم سے ہر گھر تک پہنچ رہی ہے اور باقی اَفراد کو ویکسین لگانا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ حفاظتی کووِڈ ویکسین میں 18برس یا اِس سے زائد عمر کے تمام اَفراد شامل ہوں۔