جمعرات, جون ۱۲, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

شعبہ اردو کشمیر یونی ورسٹی کی جانب سے آن لائن توسیعی خطبے کا انعقاد

by Srinagar Mail
02/03/2022
A A
شعبہ اردو کشمیر یونی ورسٹی کی جانب سے آن لائن توسیعی خطبے کا انعقاد
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سید اعجاز

سرینگر//شعبہ اردو کشمیر یونیورسٹی کی جانب سے آن لائن توسیعی خطبات کے سلسلے کی پانچویں کڑی کے تحت پروفیسر اعجاز محمد شیخ صاحب کی سربراہی میں پانچویں توسیعی خطبہ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جس میں ہندوستانی نژاد اور کینیڈا میں مقیم عالمی شہرت یافتہ محقق، ادیب، نقاد، شاعر اور معالج ڈاکٹر سید تقی عابدی صاحب نے "فراق گورکھپوری: شخصیت اور فن”کے عنوان سے بصیرت افروز،وسیع اور بلیغ خطبہ دیا۔ خطبے میں انھوں نے فراق کے حوالے سے کئی ایسے گوشوں کو وا کیا جو کسی وجہ سے ابھی تک اہل ذوق کی نظر سے اوجھل تھے۔فراق کی شخصیت اور شاعری کے علاوہ ان کی سوانحی زندگی اور سیاسی جدوجہد کو بھی موضوع گفتگو بنایا۔انھوں نے شعبے کے اسکالرز کو بھی فراق جیسی شخصیت کے حوالے سے تحقیق کرنے کی تلقین کی۔اردو زبان وادب اور اس کی بقا کے حوالے سے فراق کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انھوں نے نئی نسل کو اردو کے تئیں متحرک ہونے اور اس کے ادبی سرمایے کو ازسرنو جانچنے اور پرکھنے کی تلقین بھی کی۔توسیعی خطبے سے قبل ڈاکٹر اویس احمد بٹ نے ڈاکٹر تقی عابدی صاحب کے حوالے سے ایک نہایت ہی مفصل اور جامع تعارف پیش کیا جس نے انھوں نے تقی صاحب کی علمی وادبی خدمات کے حوالے سے تفصیلاً گفتگو کی۔ آخر میں صدر شعبہ اردو کشمیر یونیورسٹی پروفیسر شیخ محمد اعجاز صاحب نے نشست کے حوالے سے اپنے زریں خیالات کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی انھوں نے تقی صاحب کا شکریہ بھی ادا کیا۔انھوں نے تمام مہمانوں جن میں ڈاکٹر اعجاز ریجنل ڈائریکٹر مانو، ڈاکٹر کوثر امر سنگھ کالج،معروف افسانہ نگار جناب ریاض توحیدی صاحب کے ساتھ شعبہ کے تمام اساتذہ کرام ڈاکٹر مشتاق حیدر، ڈاکٹر کوثر رسول صاحبہ،ڈاکٹر ریاض احمد کمار،ڈاکٹر ذاکر،ڈاکٹر اویس،ڈاکٹر یونس اور ڈاکٹر روحی کا بھی شکریہ ادا کیا جو ابتدا سے لے آخر تک جڑے رہے۔اس نشست میں وادی کے معروف افسانہ نگار ریاض توحیدی صاحب اور دیگر ریاستوں سے کئی محب اردو بھی شریک رہے۔ توسیعی خطبے کی پوری کاروائی کا انتظام ڈاکٹر مشتاق حیدر صاحب نے انجام دی۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

حکومت اور ایل جی انتظامیہ کی فلاح بہبود و ترقی سے متعلق پالیسی واضح: الطاف ٹھاکر

Next Post

جموں وکشمیر ترقی کی راہ پر گامزن

Related Posts

جموں وکشمیر میں بے روزگاری نے سنگین رخ اختیار کیا ہے،مسئلے سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اور کارگر حکمت عملی ناگزیر: فاروق عبداللہ

میری آنکھوں میں سے خوشی کے آنسوسے نکل پڑے :ڈاکٹر فاروق عبد اللہ

سکینہ اِیتو نے جموںوکشمیر میں سماگراہ شکھشا کے کام کاج کا جائز ہ لیا

کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے ریزرویشن رپورٹ کو حتمی شکل دی: سکینہ مسعود ایتو

7,جے کے اے ایس افسران کاتبادلہ ،نئی جگہوں پر تعیناتی

جموں وکشمیرکی سیول انتظامیہ میں بڑے پیمانے پرردوبدل

امت شاہ نے جموںکشمیر کی سلامتی صورتحال کاجائزہ لیا،16جون کو تفصیلی میٹنگ طلب

آپریشن سندور کے بعد پاکستانی گولہ باری سے تباہ ہونے والے2060مکانات وغیرہ بحالی اوربازآبادکاری کیلئے25 کروڑ روپے کی اضافی رقم منظور

چیف سیکرٹری نے بی آر او چیف کے ساتھ جاری مختلف سڑک منصوبوں کا جائزہ لیا

چیف سیکرٹری نے بی آر او چیف کے ساتھ جاری مختلف سڑک منصوبوں کا جائزہ لیا

لیفٹیننٹ گورنر نے شری ماتا ویشنودیوی درشن کیلئے ” سی سی ٹی وِی سرویلنس سسٹم اور اِنٹگریٹیڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر“ کا اِفتتاح کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے شری ماتا ویشنودیوی درشن کیلئے ” سی سی ٹی وِی سرویلنس سسٹم اور اِنٹگریٹیڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر“ کا اِفتتاح کیا

Next Post

جموں وکشمیر ترقی کی راہ پر گامزن

منشیات فروشوں کی جائیداد ضبط کرنے کا منصوبہ زیرغور

منشیات فروشوں کی جائیداد ضبط کرنے کا منصوبہ زیرغور

کولگام میںمسلح افراد کے حملے میں پنچ ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail