جمعہ, جون ۱۳, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

طویل مدت سے ویران وادی کے تعلیمی اداروں میں لوٹ آئیں رونقیں

سکولوںمیں طلاب کا والہانہ استقبال، فضائوں میں دعائیہ صبح کی رُوح پرورگونج، والدین اور اساتذہ کے چہروں پر بھی خوشی

by Srinagar Mail
03/03/2022
A A
طویل مدت سے ویران وادی کے تعلیمی اداروں میں لوٹ آئیں رونقیں

SRINAGAR, MAR 2 (UNI) Educational institutions across the Kashmir valley re-opened after remaining shut nearly two years due to Covid-19 pandemic on Wednesday. UNI PHOTO-48U

Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

کشمیر میں بدھ 2مارچ کوپرائمری سے8ویں جماعت تک اسکول دوبارہ کھل گئے جبکہ9ویں سے12ویں جماعت تک کے اسکول 28فروری برو زسوموارسے پہلے ہی کھل چکے ہیںاوریوں تقریباً 32 مہینوں کے بعد، وادی میں روایتی درس وتدریس کاعمل بحال ہوگیا۔تاہم پرائیویٹ سکولوں میں کنڈرگارٹن یعنی کمسن بچوں بچیوں اور پرائمری کلاسز کےلئے معمول کی تعلیم ایک ہفتے بعد دوبارہ شروع ہو جائے گی۔تعلیمی سرگرمیاں بحال ہونے کے پیش نظر پرائمری تاہائراسکنڈری سطح تک کے اسکولوں کے باہریامین گیٹ کے اندر طلباءو طالبات کی فوری طبی جانچ کی جاتی ہے جبکہ طلاب کیلئے ماسک پہننا اورکووڈ19ٹیکہ کاری سرٹیفکیٹ کوساتھ رکھنا لازمی قرار دیاگیاہے ۔ خیال رہے کشمیروادی میں اگست 2019کے اوائل میں دفعہ370کی منسوخی کے اقدام سے کچھ روز قبل ہی اسکول کالج اوردیگرتعلیمی اداروں کوبندکردیاگیاتھا،اورسال کے باقی5ماہ تعلیمی سرگرمیاں ٹھپ رہنے کے بعدماہ دسمبرمیں سرمائی تعطیلات کااعلا ن کیاگیا۔مارچ 2020میں اسکول کھولے گئے تو کئی ایک طلبہ واسکولی عملہ کے ملازمین کوکورونامیں مبتلاءپائے جانے کے بعداسکول محض8روز بعدہی بندکردئیے گئے ۔سال2021میں سرمائی تعطیلات کے کچھ ماہ بعدپھراسکول کھولے گئے لیکن ماہ نومبرمیں پھر تعلیمی سرگرمیوں پرروک لگادی گئی ،اوراب 28فروری 2022سے پھر اسکول کالج اوردیگرتعلیمی اداروں کوکھول کر درس وتدریس کاعمل بحال کیاگیاہے ۔جے کے این ایس کے مطابق وادی کشمیر کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں نے2ماہ سے زیادہ طویل موسم سرما کی تعطیلات کے بعد بدھ کو دوبارہ کلاس کا کام شروع کیا۔وادی بھر میں بدھ کی صبح ہلچل مچی ہوئی تھی جب طلباءوطالبات اپنی اسکول بسوں میں سوار ہونے کےلئے بس اسٹاپ پر جمع تھے۔ اس کے علاوہ، ہائی وے اور لنک سڑکیں اسکول جانے والے بچوں کو ان کے گھروں سے اسکول لے جانے والی اسکول بسوں سے بھری ہوئی تھیں۔مختلف اسکولوں کو جانے والی سڑکوں پر پرائیویٹ گاڑیوں کا رش بھی دیکھنے میں آیا جس میں والدین اپنے بچوں کے ساتھ اسکول جاتے نظر آئے۔رنگ برنگی اسکولی وردیوںمیں ملبوس طلباءوطالبات کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ دوبارہ ملاپ کی خوشی مناتے ہوئے دیکھا گیا۔سرکاری ا سکولوں نے پرائمری سے ہائر سیکنڈری تک آف لائن کلاسز کاعمل دوبارہ شروع کر دیا جبکہ پرائیویٹ سکولوں میں مڈل سے ہائر سیکنڈری تک کلاسز کا کام دوبارہ شروع کر دیا گیا۔ پرائیویٹ اسکولوں میں کنڈرگارٹن اور پرائمری کلاسز کے لیے معمول کی تعلیم ایک ہفتے بعد دوبارہ شروع ہو جائے گی۔سری نگر اوروادی کے دیگراضلاع میں قائم سرکاری اورنجی اسکولوں میں درس وتدریس کاعمل بحال ہونے کے پہلے روز بچے بچیاںکافی خوش نظرآئے ۔انہوںنے کہاکہ ہم ایک طویل عرصے کے بعد اپنے دوستوں اور ہم جماعتیوں کو اسکولوں میں دیکھ کر خوش ہیں۔ ہم سردیوں کے مہینوں میں اپنے دوستوں سے نجی ٹیوشن مراکز میں ملتے ہیں لیکن اسکولوں میں اپنے ہم جماعتی کے ساتھ شامل ہونے کا جوش بالکل مختلف ہے۔اسکول کھلنے پروالدین نے بھی خوشی کابرملااظہارکیا،کئی والدین نے کہاکہ ”یہ ایک بہت بڑی راحت ہے۔ ہمیں یقین نہیں آتا کہ کشمیر میں اسکول دوبارہ کھل گئے اور ہمارے بچے کلاسوں میں واپس آگئے۔ والدین نے کہاکہ اگست 2019 میں سیکورٹی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے اسکولوں کو بند کر دیا گیا۔ پھر کوویڈ پھیلنے کے بعد تمام تعلیمی ادارے بندرہنے کے باعث گزشتہ 2برسوں سے اسکول بندپڑے تھے اورشکر اللہ کاکہ اب اسکولوں کو دوبارہ کھول دیا گیا۔سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں پہلا دن ’یوم استقبال‘ کے طور پر منایا گیا۔ طلباءوطالبات کے لئے ماحول کو پرکشش بنانے کے لئے اسکولوں کورنگ برنگی جھنڈیوں اور غباروں سے سجایا گیا تھا جب کہ اسکول منتظمین نے بھی کوویڈ 19 پروٹوکول کی مناسب پابندی کو یقینی بنایا تھا۔اسکولوںکے باہر اورگیٹ کے اندرطلبا ءوطالبات کے جسم کادرجہ حرارت چیک کیاگیا جبکہ 9ویں سے12ویں جماعت تک زیرتعلیم طلباءو طالبات کو اپنے کوویڈ19 ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھاتے ہوئے اور چہرے کے ماسک پہنے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ اسکول منتظمین نے اسکول کے احاطے کے داخلی مقام پر ہینڈ سینیٹائزر اور تھرمل اسکینر بھی رکھے تھے۔حکومت نے پہلے ہی اسکول سربراہان اورمنتظمین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ طلبا ءوطالبات کی گھر پر مقیم لاک ڈاو¿ن سے باضابطہ اسکولنگ کی طرف آسانی سے منتقلی کو یقینی بنانے کے علاوہ اسکول دوبارہ کھولنے پر انہیں مدد فراہم کریں۔اسکولوں کے سربراہوں سے کہا گیا ہے کہ وہ طلبہ اور اساتذہ کی جذباتی بہبود کو بھی یقینی بنائیں۔والدین اور دیگرمتعلقین نے بچوں کےلئے اسکولوں میں پڑھانے کے لئے پلے وے طریقہ اپنانے پر بھی زور دیا ہے۔ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر نے طویل عرصہ بعددرس وتدریس کاروایتی طریقہ کار یاعمل بحال ہونے کے موقعہ پر اپنے ایک پیغام میں اسکول سربراہان اورمنتظمین کو مشورہ دیاکہ وہ اسکولوں میں تہوار کی فضا پیدا کریں۔ آئیے ہم سردمہری کو توڑتے ہیں اور ایک پیغام دیتے ہیں کہ یہ ہفتہ زیادہ کھیل، زیادہ مزہ آئے گا۔ ہمیں بچوں کے چھوٹے چھوٹے گروپ بنانے چاہیں تاکہ وہ لمبے وقفوں، پریشانیوں، خوشیوں، تناو¿ کے تجربات کو کورونا سے متعلق مناسب رویہ CAB کو ذہن میں رکھتے ہوئے شیئر کریں۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

کولگام میںمسلح افراد کے حملے میں پنچ ہلاک

Next Post

میونسپل کمیٹی ترال کی جانب سے ’’سوچھ سٹی ‘‘مہم کا آغاز

Related Posts

سرینگر میں 34.2ڈگری سیلشس کے ساتھ جھلسا دینے والی گرمی سے لوگوں کا حال بے حال

احمد آباد میں ٹیک آف کے دوران ایئر انڈیا کا طیارہ گر تباہ،جہاز میں کل242افراد سوار تھے

احمد آباد میں ٹیک آف کے دوران ایئر انڈیا کا طیارہ گر تباہ،جہاز میں کل242افراد سوار تھے

سالانہ امرناتھ یاترا 2023:2راستوں پرہونگے یاتریوں کیلئے120لنگرخانے

یاتریوں کےلئے تقریباً 125 لنگر لگانے کا فیصلہ

بجلی ،مکانات اورشہری ترقی سے متعلق مرکزی اسپانسر شدہ پروجیکٹوں اور اسکیموںپر جائزہ میٹنگ

جموں وکشمیر میں بے روزگاری نے سنگین رخ اختیار کیا ہے،مسئلے سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اور کارگر حکمت عملی ناگزیر: فاروق عبداللہ

میری آنکھوں میں سے خوشی کے آنسوسے نکل پڑے :ڈاکٹر فاروق عبد اللہ

سکینہ اِیتو نے جموںوکشمیر میں سماگراہ شکھشا کے کام کاج کا جائز ہ لیا

کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے ریزرویشن رپورٹ کو حتمی شکل دی: سکینہ مسعود ایتو

Next Post
میونسپل کمیٹی ترال کی جانب سے ’’سوچھ سٹی ‘‘مہم کا آغاز

میونسپل کمیٹی ترال کی جانب سے ’’سوچھ سٹی ‘‘مہم کا آغاز

آپریشن گنگا کے تحت مزید 1377 ہندوستانی یوکرین سے وطن واپس پہنچ گئے

آپریشن گنگا کے تحت مزید 1377 ہندوستانی یوکرین سے وطن واپس پہنچ گئے

اولمپئن عارف محمد اور وُوشو چمپئن سعدیہ طارق کا ایم اے سٹیڈیم جموں میں والہانہ اِستقبال

اولمپئن عارف محمد اور وُوشو چمپئن سعدیہ طارق کا ایم اے سٹیڈیم جموں میں والہانہ اِستقبال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail