بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

بڈگام کے لاپتہ فوجی جوان کی نعش 3 رو زبعد برآمد

by Srinagar Mail
11/03/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

وسطی ضلع بڈگام کے کھاگ علاقہ کے ایک مقامی فوجی جوان کی نعش 3 رو زبعدنزدیکی گاؤں سے برآمد کی گئی ۔آئی جی پی کشمیر وجئے کمار نے کہاکہ فوجی جوان کے جسم پرآتشی ہتھیارکے زخم کاکوئی نشان نہیں ملالیکن پولیس نے اسبات کی تحقیقات کردی ہے کہ آیااس کی ہلاکت ملی ٹنسی سے جڑامعاملہ یاقتل ہے،دونوںپہلوئوں کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔جے کے این ایس کے مطابق وسطی ضلع بڈگام کے لوکری پورہ کھاگ کارہنے والاایک فوجی جوان سمیر احمد ملہ ولد محمد یعقوب ملہ7مارچ بروزسوموارگھرسے اچانک لاپتہ ہوگیا ۔پولیس نے اسکی تلاش شروع کردی ہے ۔3روزبعد لاپتہ فوجی کی لاش لابرین دا لوش کھاگ گائوںں سے ملی ہے۔ جموں کشمیر جیک لائی فوج میں ڈرائیور کے طور پر کام کرنے والا لاپتہ فوجی اہلکارسمیر احمد ملہ کی لاش جمعرات کی صبح لابرین دا لوش کھاگ برآمد کی گئی۔ذرائع نے بتایاکہ جموں میں تعینات فوجی اہلکار اہلیہ کی جراحی کے لئے چھٹی پر اپنے گاوئوں آیا تھا۔ پولیس کے اعلیٰ حکام نے تصدیق کی ہے کہ مذکورہ فوجی اہلکار کی لاش کھاگ علاقہ سے برآمد ہوئی ہے۔حکام کے مطابق پولیس پارٹی نے موقع پر پہنچ کر لاش کواپنی تحویل میں لیا اوراسکا اسپتال میں پوسٹ مارٹم کردیاگیاجبکہ پولیس کے مطابق ضروری طبی وقانونی لوازمات کوپوراکرنے کے بعدفوجی جوان سمیراحمدملہ کی نعش آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے لواحقین کے سپردی کی گئی ۔ آئی جی پی کشمیر وجئے کمارنے بتایاکہ سپاہی سمیر احمد ملہ کی لاش ضلع بڈگام کے ایک گاؤں سے برآمدہوئی۔انہوںنے کہاکہ اس کے جسم پر آتشیں ہتھیار کے زخم کا کوئی نشان نہیں ملالیکن پولیس کی تفتیش جاری ہے۔ آئی جی پی کشمیر وجئے کمارنے بتایاکہ ہم عسکریت پسندانہ جرائم اور قتل دونوں پہلوئوں کو دیکھ رہے ہیں۔خیال رہے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کی تحصیل کھاگ کے لوکی پورہ کھاگ کے رہنے والے سمیر ملہ کو 2017 میں جموں کشمیر جیک لائی فوج میں بھرتی ہوکر بطور ڈرائیور کام کررہا تھا،اوروہ اب وہ جموںمیں تعینات تھا۔ اپنی تربیت مکمل کرنے کے بعد،سمیراحمدملہ کو بیروہ میں53آرآر میں تعینات کیا گیا تھا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ سری نگر میں پولیس نے سمیر احمدملہ کے کردار کی تفتیش کی تھی جب اُس نے مبینہ طور پر میجر لیتول گوگوئی اور ایک مقامی لڑکی کو 2018 میں اپنی پرائیویٹ کار میں سری نگر کے ہوٹل میں پہنچایا تھا۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

نائنہ پلوامہ اورحضرت بل سری نگرمیں مسلح تصادم ،غیرملکی کمانڈرسمیت3جنگجوہلاک

Next Post

ماڈن پبلک ہائی سکول ڈاڈسرہ ترال میں تقریب منعقد ،حالیہ امتحان میں شاندار کار کرد گی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کی حوصلہ افزائی

Related Posts

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

Next Post
ماڈن پبلک ہائی سکول ڈاڈسرہ ترال میں تقریب منعقد ،حالیہ امتحان میں شاندار کار کرد گی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کی حوصلہ افزائی

ماڈن پبلک ہائی سکول ڈاڈسرہ ترال میں تقریب منعقد ،حالیہ امتحان میں شاندار کار کرد گی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کی حوصلہ افزائی

گورنمنٹ ڈگری کالج ترال میں شجر کاری مہم کا آغاز

گورنمنٹ ڈگری کالج ترال میں شجر کاری مہم کا آغاز

ایگریکلچر سیڈ فارم پدگام پورہ اونتی پورہ میں ملازمین کا حتجاج

ایگریکلچر سیڈ فارم پدگام پورہ اونتی پورہ میں ملازمین کا حتجاج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail