انسپکٹرجنرل آف پولیس کشمیرزون وجئے کمارنے ہفتہ کو کہا کہ سرپنچوں اور پنچوں کوجنگجوؤں کے خطرات کا سامنا ہے، کو سری نگر اور دیگر تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں محفوظ رہائش فراہم کی جا رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ جمعہ کی شام مارے گئے سرپنچ کو ایس جی آر میں رہائش فراہم کی گئی تھی لیکن اس نے پولیس کو پیشگی اطلاع کے بغیر کولگام کا سفر کیا۔ ٹیگور ہال سری نگر میں ایک تقریب کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وجے کمار نے کہا کہ سرپنچوں اور پنچوں کو جنہیں جنگجوؤں کے خطرات کا سامنا ہے سری نگر اور دیگر ضلعی ہیڈکوارٹرز میں محفوظ رہائش فراہم کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہاچونکہ سرپنچ اورپنچ آسان پدف ہیں، اس لئے ملی ٹنٹ اُن پر حملہ کرنا آسان سمجھتے ہیں۔آئی جی پی کشمیرنے کہاکہ جمعہ کی شام کولگام میں مارے گئے سرپنچ کو سری نگر میں جگہ فراہم کی گئی تھی لیکن اس نے پولیس کو اطلاع دیے بغیر جنوبی کشمیر کا سفر کیا تھا۔