بشارت رشید
ترال: نہر ترال میں ٹی-10 کرکٹ ٹورنامنٹ تقریباً دو ماہ کے بعد اتوار کے روز اختتام پذیر ہوا، جس کے فائنل میچ میں نائیک اینڈ سنز ترال کی ٹیم نے کیگام ٹیم کو ہرا کر ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا ہے۔ اس موقع پر شائقین کھیل کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی، اور دن بھر اپنی پسندیدہ ٹیموں کے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔ ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک کھلاڑی نے کہا کہ ایسے ٹورنامنٹ منعقد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کود سے نوجوان منشیات سے دور بھی رہتے ہیں۔