ہفتہ, جون ۳, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

جموں اور سرینگر میں آگ کی تباہ کن وارداتیں رونما،4افراد لقمہ اجل، 24زخمی، 8رہائشی مکان خاکستر

by Srinagar Mail
15/03/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

جموں وکشمیر کیگرمائی دارلحکومت سری نگر کے بٹہ مالو علاقے اور سرمائی رادھانی جموں کے ریزیڈنسی روڑ کے نزدیک آگ کی ایک ہولناک واردات کے دوران 4 افراد جھلس کر موقع پر ہی از جان ہوئے جبکہ10فائر مینوں سمیت24دیگر شدید طورپر زخمی ہوئےجبکہ 8رہائشی مکان خاکستر ہوئے۔جموں میں پیش آئے واقعہ کے حوالے سے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں رینج مکیش سنگھ نے نامہ نگاروں کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ریذیڈنسی روڑ کے نزدیک شام سوا چھ بجے کے قریب ایک کباڑ کی دکان سے آگ نمودارہوئی جس نے آناً فاناً پوری دکان کو لپیٹ میں لے لیا۔انہوں نے بتایا کہ دکان کے اندر گیس سلنڈر بھی موجود تھے جو آگ کی تپش کی وجہ سے زور دار دھماکوں کے ساتھ پھٹ گئے جس وجہ سے 4 افراد کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی جبکہ 14دیگر شدید طورپر زخمی ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں بھرتی کیا گیا جبکہ علاقے میں ابھی بھی ریسکو آپریشن چل رہا ہے۔اے ڈی جی پی نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔بتادیں کہ جموں کے ریذیڈنسی روڑ کے نزدیک پیر کی سہ پہر کو آگ کی ایک بھیانک واردات رونما ہوئی جس دوران پورا علاقہ زور دار دھماکوں سے گونج اْٹھا۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ کباڑ کی دکان سے آگ نمودار ہوئی اور وہاں پر موجود گیس سلنڈر زور دار دھماکوں کے ساتھ پھٹ گئے۔عین شاہدین نے بتایا کہ آگ کے وقت دکان کے اندر اور باہر کافی تعداد میں مقامی اور غیر مقامی مزدور موجود تھے اور جونہی سلنڈر پھٹنے لگے تو کئی ایک مزدور اْس کی زد میں آئے جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے چارافراد کو مردہ قرار دے دیا۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک ریسکو آپریشن جاری تھا۔ ادھر گرمائی دارلحکومت سری نگر کے بٹہ مالو علاقے میں دوران شب آگ کی ایک بھیانک واردات نے دو درجن کنبوں کو چند گھنٹوں میں ہی بے گھر کر دیا۔آگ کی اس واردات میں کم سے کم آٹھ رہائشی مکان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے جبکہ آگ کو قابو کرنے کی کوششوں کے دوران محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے بھی دس اہلکار زخمی ہوگئے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بٹہ مالو کی شیخ حمزہ کالونی میں اتوار کی شب شبیر احمد شیخ کے رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی۔انہوں نے کیا کہ آگ کے شعلوں نے چشم زدن میں متصل مکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ان کا کہنا تھا کہ فائر ٹنڈرس اطلاع موصول ہوتے ہی جائے واردات پر پہنچ گئے اور پولیس اور مقامی لوگوں کے ساتھ آگ کو قابو کرنے کی کوششوں میں جٹ گئے لیکن کم سے کم 8 مکانوں کو خاکستر ہونے سے نہیں بچا سکے ۔ذرائع نے بتایا کہ اس دوران محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے کم سے کم دس اہلکار زخمی بھی ہوگئے جن میں تین اہلکار شدید زخمی ہوگئے ۔زیادہ زخمی ہونے والے اہلکاروں کی شناخت محمد احسان ملہ، الطاف احمد راتھر اور اکشے سہگل کے بطور کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ خاکستر ہونے والے مکانات میں سے بیشتر تین منزلہ ڈھانچے تھے جن میں چوبیس کنبے رہائش پذیر تھے ۔مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔دریں اثنا مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ مزدور پیشہ لوگوں کی بستی ہے جو اجڑ گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ بے گھر ہوگئے ہیں اور ان کا سب کچھ مال و اسباب راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ہے ۔انہوں نے حکام سے متاثرین کی بھر پور مالی مدد کرنے کی اپیل کی۔پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

نہر ترال میں ٹی-10 کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ نائیک اینڈ سنزنے اپنے نام کرلیا

Next Post

جموں وکشمیر کی سرنو حد بندی: کمیشن کی تجاویز شائع،21 مارچ تک اعتراضات طلب 28 اور 29 مارچ کو جموں وکشمیرکے کئی علاقوں میں عوامی اجلاس منعقد کرنے کااعلان

Related Posts

مہک ڈرامیٹک کلب سرینگر کی طرف سے سرینگر کے ٹیگور ہال میں ”روف“ پر مبنی ایک رنگا رنگ پروگرام پیش

مہک ڈرامیٹک کلب سرینگر کی طرف سے سرینگر کے ٹیگور ہال میں ”روف“ پر مبنی ایک رنگا رنگ پروگرام پیش

جعلی انکم ٹیکس دعوﺅں کی آڑمیں محکمہ خزانہ کو4برسوں میں تقریباً17کروڑروپے کاچونالگانے کاانکشاف

اونتی پورہ سے کوئل پلوامہ تک رابط سڑک بیشتر مقامات پر خستہ حال

اونتی پورہ سے کوئل پلوامہ تک رابط سڑک بیشتر مقامات پر خستہ حال

معروف کوچنگ ادارے ”فزکس والا“ کاسرینگر میں سنٹر قائم

معروف کوچنگ ادارے ”فزکس والا“ کاسرینگر میں سنٹر قائم

شادی پورہ گاندربل اورپٹن میں پولیس کی کارروائیاں

بتہ مالو قتل کیس24 گھنٹوں میں حل، مرکزی ملزم گرفتار

حج2023:جموں وکشمیر کے12ہزار عازمین کی روانگی اورواپسی کاشیڈول

حج2023:جموں وکشمیر کے12ہزار عازمین کی روانگی اورواپسی کاشیڈول

Next Post

جموں وکشمیر کی سرنو حد بندی: کمیشن کی تجاویز شائع،21 مارچ تک اعتراضات طلب 28 اور 29 مارچ کو جموں وکشمیرکے کئی علاقوں میں عوامی اجلاس منعقد کرنے کااعلان

جموں و کشمیرکیلئے 112950 کروڑ روپے کا بجٹ لوک سبھا میں پیش

جموں و کشمیرکیلئے 112950 کروڑ روپے کا بجٹ لوک سبھا میں پیش

ملک میںڈیجیٹل کرنسی کی اجرائی غور و خوض کے بعد فیصلہ کیا جائے گا: نرملا سیتارامن

حکومت جموں و کشمیر کی ترقی کیلئے پرعزم: سیتارمن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail