سید اعجاز
سری نگر// شہرسرینگر کے علاقے میں دوران شب ملی ٹنٹوں اور فورسز کے درمیان شروع ہونے والی تصادم آرائی میں 3 ملی ٹینٹ مار گئے ہیں کشمیر پولیس زون نے ایک ٹویٹ لکھا ہے اس انکونٹر مزید دو ملی ٹینٹ مارے گئے ہیں۔اس پہلے اس انکونٹر میں ایک جنگجو جاں بحق ہوا تھا اسطرح سے جھڑپ میں مارے گئے ملی ٹنٹوں کی تعداد 3 ہو گئی۔اسے قبل آئی جی پی کاحوالہ دیتے ہوئے پولیس نے لکھا تھاکہ نوگام انکاؤنٹر میں پھنسے جنگجو کھنموہ کے سرپنچ سمیر بھٹ کی حالیہ ہلاکت میں ملوث ہے۔واضع رہے یہ انکونٹر دوران شب شروع ہوا تھاجب فورسز کو علاقے میں جنگجوؤں کی موجود گی کے حوالے سے ایک مصدقہ اطلاع موصول ہوئی تھی۔پولیس نے جائے جھڑپ سے اسلحہ اور گولی بارود کے علاوہ دیگر قابل اعتراض مواد ضبط کیا ہے۔اس دوران علاقے میں احتیاطی طور ریل خدمات کو معطل کیا گیا