*.پیر عابد*
شمالی ضلع کپواڑہ میں جہاں مختلف محکموں کی طرف سے شجر کاری مہم جاری ہے وہیں پر محکمہ جنگلات ڈیوژن کہمل کے رینج نیے ہرے بلاک آوورہ میں بھی رینج آفیسر ظہور احمد کی وساطت سے محکمہ جنگلات کے ملازمین نے عوام کے ساتھ مل کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا اس دوران محکمہ جنگلات کے ملازمین اور علاقہ کے معززین نے مل کر مختلف اقسام کے پودے لگانے کا آغاز کیا ۔جبکہ ضلع بھر میں ہر گاوں ہریالی اسکیم کی عمل آوری کیلئے مختلف محکموں کی طرف سے موسم سرما ختم ہوتے ہی شجر کاری کا آغاز ہوا تھا ۔جبکہ ہر سال ضلع بھر کے اطراف واکناف میں شجر کاری مہم کے تحت مختلف اقسام کے لاکھوں پودے لگائے جاتے ہیں اور یہ سلسلہ کئ برسوں سے جاری ہے تاہم اس اسکیم کی مناسبت سے ضلع بھر میں ماحولیاتی آلودگی میں نمایاں تبدیلی واقع ہوئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ضلع کپواڑہ کے اکثر دیہات میں وبائی امراض خاص کر دنیا کو پریشان کرنے والے کرونا وائرس کا بہت کم اثر دیکھنے کو ملا تاہم امسال بھی شجر کاری مہم کا آغاز ایک خوش آئند قدم قرار دیتے ہوئے آورہ کپواڑہ کے لوگوں نے بتایا کہ ایسے اقدامات انسانی بقاء کیلئے کافی اہمیت کے حامل ہیں اور ایسے اقدامات کی وہ کافی سراہنا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ محکمہ جنگلات ان گنت شجر کاری کی مہم کو فروغ دینے پر قائم رہیں گے جس سے ماحولیاتی آلودگی ختم ہونے کے ساتھ ساتھ آیندہ نسلوں کیلئے میراث میں اضافہ ہونا بھی یقینی امر ہے۔