ترال: گورنمنٹ ہائی اسکول لالپورہ کہلیل ترال میں بدھ کچھ رضاکارانہ تنظیموں، جن میں کلیان، بلوسم کوچر اور امرت ٹرسٹ شامل ہیں، کی جانب سے ایک پروگرام منعقد ہوا، جس میں مختلف سرکاری سکولوں سے آئے ہوئے بچوں کے درمیان مفت سکولی بیگ تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر ڈی ڈی سی ممبر ترال ڈاکٹر ہر بخش سنگھ مہمان خصوصی کے بطور موجود رہے، جبکہ تعلیمی زون ترال کے کچھ عہدیدار بھی موجود تھیں۔ طلباء نے رضاکار تنظیموں کی اس کاوش کو سراہا۔