سید اعجاز
ترال //جنوبی کشیر کے مشہور صحت افزا مقام شکار گاہ ترال میں تیندوے نے ایک بڑے ہانگل کو ہلاک کیاہے۔اس حوالے سے محکمہ وائلڈ لائف نے مردہ حالت میں ہانگل کو برآمد کر لیا ہے۔محکمہ وائلڈا لئف کے حکام نے بتایا یہ مادہ ہانگل تھی جس کو تیندوے نے ہلاک کیا ہے۔انہوں نے بتایا ضوابط کے مطابق ہانگل کا پوسٹ مارٹم کیا جارہاہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے ترال کے شکار گاہ میں کشمیری ہانگل کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جہاں انہیں موسم بہار کت آمد کے ساتھ ہی ہر سال دیکھا جارہا ہے۔واضح رہے یہان شکار گاہ میں چند سال قبل ہانگل بریڈینگ سنٹر پر کام شروع کیا گیا ہے تاہم کروڑوں کی رقم خرچ کرنے کے باوجود یہ سنٹر تاحال بے کار ثابت ہوا ہے