بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

عوام پر مبنی پالیسی سازی کیلئےشہریوں کی تجاویز لازمی: لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا

جموں وکشمیر ’مائی گو ‘ شروع کرنے والاپہلا مرکزی زیرانتظام علاقہ بن گیا

by Srinagar Mail
31/03/2022
A A
عوام پر مبنی پالیسی سازی کیلئےشہریوں کی تجاویز لازمی: لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج ’ مائی گو‘ جموں وکشمیر کے لئے ایک مضبوط شہری شمولیت پلیٹ فارم کا آغاز کیا۔اِس موقعہ پر اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ شہریوں اور حکومت کے درمیان شراکت داری کو فروغ دینے کا اِختراعی پلیٹ فارم شراکتی حکمرانی اور پالیسی سازی کو فروغ دے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ ’ مائی گو‘ جموںوکشمیر اِنتظامیہ کو عام آدمی کے قریب لائے گی اور انہیں جموںوکشمیر یوٹی کی سماجی و اِقتصادی تبدیلی میں مختلف مسائل پر رائے ، خیالات اور تجاویز کا اشتراک کرنے کا موقعہ فراہم کرے گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ عوام پر مبنی پالیسی سازی کے لئے شہریوں کی تجاویز ضروری ہیں اور ’مائی گو‘ پلیٹ فارم اِس بات کو یقینی بنائے گا کہ منصوبہ بندی اور فیصلہ سازی میں تمام شراکت داروں کے خیالات کو شامل کیا جائے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے نئی پہل کو جموںوکشمیر کے شہریوں کے نام وقف کرتے ہوئے لوگوں کی اُمنگوں کو پورا کرنے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ ہم شراکتی حکمرانی کے نئے معیارات مرتب کر رہے ہیں ، ٹیکنالوجی پر مبنی حل فراہم کررہے ہیں، سرکاری سکیموں اور پروگراموں کی مناسب وقت میں نگرانی کر رہے ہیں اور عوامی خدمات کو جموںوکشمیر کے لوگوں کے لئے آسانی سے قابل رَسائی بنار ہے ہیں۔ اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے متعلقین سے کہا کہ وہ زیادہ مؤثر انداز میں شہریوں تک پہنچیں اور اس بات کو یقینی بنانے پر پوری توجہ مرکوز کریں کہ لوگوں کے لئے جو سہولیات اور خدمات فراہم کی گئی ہیں ان کا بھرپور استعمال کیا جائے۔سی اِی او ’مائی گو‘ ابھیشک سنگھ نے ایل جی زیر قیادت جموںوکشمیر حکومت کو ’مائی گو ‘ پلیٹ فارم لانچ کرنے والا پہلا یوٹی بننے پر مبارک باد پیش کی جو لوگوں کو حکومت سے جوڑنے اور انہیں اَچھی حکمرانی میں اَپنا حصہ اَدا کرنے کے قابل بنانے کا ایک منفرد اِقدام ہے۔بعد میں لیفٹیننٹ گورنر نے یوٹی ڈیش بورڈ کا بھی آغاز کیا۔ ڈیش بورڈ فیصلہ سازی میں آسانی کے لئے مختلف سرکاری محکموں کے ترقیاتی کاموں اور فلیگ شپ سکیموں کی نگرانی کرے گا۔ یوٹی ڈیش بورڈ کلیدی پرفارمنس انڈیکٹیر ز ( کے پی آئیز) کی بنیاد پر مختلف محکموں سے متعلق مختلف سکیموں کی کارکردگی کے گرافیکل جائزہ کی سہولیت فراہم کرتا ہے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

لعل نگر سرینگر میں سولیس ٹرسٹ کی جانب سے منشیات کےمضر اثرات پروگرام منعقد

Next Post

ترال میں چنار ویلی گروپ کی جانب سے روڈ ریس کا اہتمام

Related Posts

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

ایسے کیسز کو دوبارہ کھولیں جنہیں جان بوجھ کر دفن کیا گیا تھا :لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

ایسے کیسز کو دوبارہ کھولیں جنہیں جان بوجھ کر دفن کیا گیا تھا :لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

Next Post
ترال میں چنار ویلی گروپ کی جانب سے روڈ ریس کا اہتمام

ترال میں چنار ویلی گروپ کی جانب سے روڈ ریس کا اہتمام

پلوامہ میں ‘دیوی وشنو’ کی پرانی مورتی برآمد

پلوامہ میں 'دیوی وشنو' کی پرانی مورتی برآمد

دارالعلوم جامعۃ الاخلاص ترال میں دستار بندی کی پُر وقار تقریب

دارالعلوم جامعۃ الاخلاص ترال میں دستار بندی کی پُر وقار تقریب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail