سید اعجاز
ترال //جامعۃ الاخلاص ترال کی جانب سے بدھ کو دستاربندی کی ایک پُر وقار تقریب منعقد ہوئی ۔ جس میں دارالعلوم کے ایک طالب علم غلام حسن گوجر ولد مرحوم کلام دین گوجر ساکنہ ناگہ بل ترال کی دستار بندی کی گئی ہے ۔دارالعلوم جامعۃ الاخلاص ترال میں زیر تعلیم و تربیت اس طالب علم نے شعبہ تحفیظ القرآن میں حفظ کی تکمیل کی ہے ۔ مذکورہ طالب علم آٹھویں جماعت پاس ہیں اور نویں جماعت کی پڑھائی کر رہا ہے۔ غلام حسن یتیم ہیں ان کے باپ کی رحلت بہت پہلے ہو چکی تھی اور وہ یتیمی کے ایام گذر رہے ہیں۔ دستار بندی کی تقریب معروف عالم دین اور اسلامی سکالر حضرت الاقدس مفتی محمد ایوب صاحب نقشبندی نے انجام دی۔ دستار بندی کی اس تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یہ تقریب۳۰؍مارچ بُدھوار کو ہوئی اور نماز عصر سے نماز مغرب تک جاری رہی۔ اس موقعے پر حضرت مولانا مفتی ایوب نقشبندی صاحب نےایمان افروز بیان پیش کیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک اور گلہائے نعت رسول مقبولﷺؐ سے ہوا۔حافظ عمرنبی ولد غلام نبی وانی ساکنہ گلزار پورہ نے کلام پاک کی تلاوت کی جبکہ محمد دلبر ملک ولد عبدالرشید ملک ساکنہ ماچھہامہ نے نعت رسول مقبول پڑھا۔