بشارت رشید
ترال: جنوبی کشمیر کے ترال قصبے میں جمعرات کو کیم نامی ایک کنسٹرکشن پروجیکٹ پرائیوٹ لمیٹڈ کا افتتاح کیا گیا۔ کمپنی کا افتتاح تحصلدار ترال سجاد احمد، سٹیزن کونسل کے سربراہ فاروق ترالی، اور بٹ کنسٹرکشن کمپنی کے سرپرست عبدل جبار نے مشترکہ طور پر کیا۔ شرکاء نے کنسٹرکشن کمپنی چلانے والے افراد کو مبارکباد پیش کی۔ سٹیزن کونسل کے سربراہ فاروق ترالی نے میڈیا کو بتایا کہ نوجوانوں کو سرکاری نوکریوں کا انتظار کرنے کے بجائے اسی طرح اپنے یونٹ قائم کرنے چاہیئے۔