سرینگر میل سپورٹس
اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلعے میں سوموار کو ایک فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا گیا، جسمیں کئی ساری ٹیموں نے حصہ لیا۔ یہ ٹورنامنٹ جموں وکشمیر سپورٹس کونسل کے تعاون سے گرو تیگ بہادر سپورٹس فاونڈیشن پونے نے امرت ٹرسٹ جموں کشمیر اور لوئنز کلب پونے کے اشتراک سے شروع کیا ہے۔ اس موقع پر افتتاحی تقریب میں ایڈوکیٹ پی پی سنگھ مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہے، جبکہ ڈاکٹر ہربخش سنگھ اور منجوت سنگھ کوہلی مہمان زی وقار کی حیثیت سے موجود رہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس ٹورنامنٹ کو منظور احمد ریشی کی زیر نگرانی میں منعقد کیا جارہا ہے۔