بدھ, مارچ ۲۹, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

حد بندی کمیشن کا دورہ جموں و کشمیر مکمل ،زائد از 400 وفود سے ملاقات

by Srinagar Mail
06/04/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

حد بندی کمیشن، جو کہ اپنے مسودہ تجویز پر تجاویز اور اعتراضات حاصل کرنے کے لیے عوامی اور سول سوسائٹی کے گروپوں سے ملاقات کے لیے جموں و کشمیر کے2 روزہ دورے پر ہے، نے منگل کو سری نگرمیں متعدد نمائندوں اور افراد کے ساتھ بات چیت کی۔کئی سیاسی جماعتوں اور پنچایتی راج اداروں کے ارکان سمیت متعدد افراد اور وفودنے کمیشن ارکان سے ملاقات کی جسے جموں و کشمیر میں اسمبلی اور پارلیمانی حلقوں کی حدود کو دوبارہ بنانے کا کام سونپا گیا ہے۔جے کے این ایس کے مطابق پیر کے روز، جسٹس (ریٹائرڈ) رنجنا پرکاش دیسائی کی سربراہی میں کمیشن ،جس میں چیف الیکشن کمیشنرسوشیل چندرابھی شامل ہیں،نے جموں خطے کے تمام10 اضلاع کے عوامی نمائندوں، سول سوسائٹی گروپوں اور سیاسی جماعتوں کے لیڈروں ساتھ میٹنگ کے بعد منگل کے روز سری نگرمیں دونشستوں میں وفود سے ملاقات کی۔ پہلی نشست صبح10 بجے سے دوپہر 12 بجے تک جاری رہی ،جس دوران سری نگر، بڈگام، اننت ناگ، کولگام، پلوامہ اور شوپیاں اضلاع کے کے عوامی نمائندوں، سول سوسائٹی گروپوں اوردیگر لوگوں نے کمیشن ارکان سے ملاقات کی۔دوسری نشست دوپہر12 بجے سے 2 بجے تک تھی جس میں گاندربل، بانڈی پورہ، کپواڑہ اور بارہمولہ کے عوامی نمائندوں، سول سوسائٹی گروپوں اورعام لوگوں نے شرکت کی۔معلوم ہواکہ عوامی نمائندوں اور سیاسی جماعتوں کے ارکان نے اسمبلیوں کے نئے حلقوں کی تشکیل کے حوالے سے مختلف مطالبات اٹھائے اور اس مسودے پر اعتراضات بھی اٹھائے جس میں مختلف علاقوں کو اسمبلی اور پارلیمانی حلقوں کے دیگر علاقوں کے ساتھ ملا دیا گیا ہے۔اپنی پارٹی کے ریاستی سکریٹری، منتظر محی الدین، جنہوںنے حدبندی کمیشن ارکان سے ملاقات کی، کہا کہ کمیشن کی تجویز کے مسودے نے بہت سے علاقوں میں لوگوں کو تکلیف دی ہے۔انہوںنے کہاکہ کچھ علاقے اپنے حلقوں سے کاٹ کر دوسروں حلقوں کے ساتھ ملائے گئے ہیں، جس سے لوگوں کے لیے مسائل پیدا ہوئے ہیں۔ منتظر محی الدین نے کہاکہ ہم نے پہلے ہی متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ ساتھ حد بندی کمیشن اور الیکشن کمیشن کے ذریعے کمیشن کو نمائندگی دی تھی۔ ہم نے جموں وکشمیر میں بہت سے علاقوں کو دور دراز حلقوں کے ساتھ جوڑنے کا مسئلہ اٹھایا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ ان پر دوبارہ غور کیا جائے۔اپنی پارٹی کے ریاستی سیکرٹری نے کہا کہ پارٹی نے سری نگر میں ایک اسمبلی حلقہ بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا ہے کیونکہ شہر کی آبادی بہت زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کمیشن کا نقطہ نظر مثبت ہے۔اپنی پارٹی کے ریاستی سکریٹریمنتظرمحی الدین کانامہ نگاروں کیساتھ بات کرتے ہوئے کہناتھاکہ کمیشن نے آج ہمیں ان مسائل پر بات کرنے کے لیے بلایا تھا،اور ہم نے اپنے مسائل اٹھائے،اور ہم محسوس کرتے ہیں کہ کمیشن کا نقطہ نظر مثبت ہے اور ہمیں اُمید ہے کہ ہمارے مسائل کا خیال رکھا جائے گا۔بڈگام سے سول سوسائٹی کے ایک وفد نے کہا کہ اُنہیں حدبندی کمیشن کی طرف سے ان کے معاملے پر اچھا جواب ملا ہے۔وفدمیں شامل غلام محمد میر نے کہاکہ میں حلقہ گڈسوتھرا اے اور بی کی نمائندگی کرتا ہوں،حدبندی کمیشن نے حلقوں کو چرارشریف کے ساتھ جوڑ دیا ہے۔ لیکن، ہم چاڈورہ حلقہ کے قریب ہیں، اسلئے ہم نے ان سے درخواست کی کہ وہ چرار شریف کی بجائے چاڈورہ کے ساتھ مل جائیں۔انہوںنے کہاکہ ہمیں کمیشن کی طرف سے اچھا جواب ملا ہے،اورہمیں اُمید ہے کہ ہمارے خدشات کودورکرنے کیلئے ہماری گزارشات کوقبول کیا جائیگا۔حدبندی کمیشن سے ملنے والے بہت سے لوگوں نے تاہم کہا کہ انہیں مباحثے کےلئے مدعوکئے جانے کے باوجود پنڈال کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔پلوامہ کے لیتر علاقے کے سرپنچ علی محمد نے بتایا کہ جب انہیں میٹنگ کے لئے بلایا گیا تھا، لیکن اُنہیں پنڈال کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔انہوں نے کہاکہ وہ وہی کرتے ہیں جو انہیں خوش کرتا ہے، یہ صرف رسم خانہ پوری ہے۔خیال رہے حدبندی کمیشن6 مارچ 2020 کو ایک سال کی مدت کے ساتھ قائم کیا گیا تھا۔ تاہم، کووڈ19 وبائی امراض کے تناظر میں، اس کی مدت6 مارچ 2021 کو ایک سال کے لئے بڑھا دی گئی۔14 مارچ کو حدبندی کمیشن نے اپنی مسودہ رپورٹ پبلک ڈومین میں ڈالی اور لوگوں سے اعتراضات اور تجاویز طلب کیں۔ کمیشن نے اپنی رپورٹ جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے گیزیٹوں میں بھی شائع کی ہے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

کسانوں کو قیمتوں کی بہتر وصولی کیلئے مضبوط ماحولیاتی نظام تیارکیاجارہاہے: لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا

Next Post

آری گام ترال میں مسلح تصادم 2 مقامی ملی ٹینٹ جاں بحق

Related Posts

عالیہ میر، جموں و کشمیر میں پہلی خاتون وائلڈ لائف ریسکیور

عالیہ میر، جموں و کشمیر میں پہلی خاتون وائلڈ لائف ریسکیور

بی جے پی کے ضلع پریزیڈنٹ پلوامہ لطیف بٹ نے قصبہ یار کے کئی علاقوں کا دورہ کیا

بی جے پی کے ضلع پریزیڈنٹ پلوامہ لطیف بٹ نے قصبہ یار کے کئی علاقوں کا دورہ کیا

پلوامہ نے ٹی بی کے خلاف ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے

دریائے چناب پر تعمیر دنیا کا سب سے اونچا پل 120سالوں کیلئے ڈائزن کیا گیا

سرینگر،بارہمولہ، اوڑی شاہراہ پر جاری کام کیلئے 1973 کروڑ روپے کی منظوری

سرحد کے اس پار انفراسٹرکچر عسکریت پسندوں کیلئے محفوظ پناہ گاہ نہیں ہوگا

دفاعی نظام کافی مضبوط ، علاقائی سالمیت کے خلاف کسی بھی ملک کو ہاتھ اٹھانے کی اجازت نہیںہوگی

Next Post
سرینگر کے نوگام میں مسلح تصادم  3جنگجو جاں بحق /ریل خدمات معطل

آری گام ترال میں مسلح تصادم 2 مقامی ملی ٹینٹ جاں بحق

خانقاہ فیض پناہ ترال میں نماز جمعہ کے اجتماع میں لوگوں کی بڑی تعدادکی شمولیت

خانقاہ فیض پناہ ترال میں نماز جمعہ کے اجتماع میں لوگوں کی بڑی تعدادکی شمولیت

نیشنل چائلڈ ڈیولپمنٹ کونسل کی جانب سے مونٹیسوری تعلیمی کورسز دستیاب

نیشنل چائلڈ ڈیولپمنٹ کونسل کی جانب سے مونٹیسوری تعلیمی کورسز دستیاب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail