سید اعجاز
سرینگر//سرینگر میں سولیس ٹرسٹ کی جانب سے ماحول کو صاف رکھنے آلودگی کو کم کرنے کی غرض سے ایک شجر کاری کی تقریب منعقدکی،جس میں ٹرسٹ کے ایگزیکٹو ممبراور دیگر رضاکاروں نے اس تقریب میں شرکت کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سولیس ٹرسٹ کی جانب سے ٹرسٹ کے ایگزیکٹوں ممبر شیخ امتیاز نے ایک خصوصی شجر کاری کا پروگرام منعقد کیا جس میں رضا کاروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کر کے نگین،حضرت بل،نشاط،فور شو روڑ،پر پودے لگائے ۔انہوں نے کہاپودے لگانے سے جہاں ماحول کو صاف رکھنے میں یہ پودے مدد کریں گے وہیں اس علاقے کی رونق دوبالا ہوگی ۔شجر کاری کے اس تقریب میں معزز لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ہے ۔پرواگرام میں ٹرسٹ کے صدر علی محمد ریشی نے اختتام تک مکمل نگرانی کی ہے ۔انہوں نے کہا اس طرح کےب پروگرام مستقبل میں بھی جاری رہیں گے ۔